پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں Profile Banner
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں Profile
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں

@NabiSAWKiBaaten

Followers
94,219
Following
1
Media
111
Statuses
2,454

قرآنی آیات اور مستند احادیث سے آگاہی کے لیے

Joined July 2019
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور انھیں نظر رحمت و مغفرت سے دیکھا تو فرمایا: جو عمل چاہو کرو میں نے تمھیں معاف کر دیا ہے۔ (سنن ابی داؤد،۴۶۵۴)
43
1K
7K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی کریمﷺ نے فرمایا جو شخص عید الفطر اور عید الاضحی کی راتوں میں عبادت کی نیت سے قیام کرتا ہے، اس کا دِل اس دن بھی فوت نہیں ہوگا جس دن تمام دِل فوت ہو جائیں گے۔ ( ابنِ ماجہ)
27
1K
7K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا شب قدر كو رمضان كی آخری دس راتوں میں تلاش كرو۔ اگر تم (اب تک) مغلوب ہوگئے ہو تو باقی سات راتوں میں مغلوب نہ ہونا۔ (السلسلۃ الصحیحہ 2214)
23
979
7K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو ۔‘‘ (سنن ابن ماجہ،۲۴۴۳)
27
1K
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں وہ رحمت ہوں جو اللہ نے اپنی مخلوق کو بطور تحفہ دی ہے۔ (مشکوۃ)
53
995
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ، اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب اور عزیز نہ ہو جاؤں (صحیح بخاری)
59
1K
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کا آخری کلام لا الہ الا اللّٰہ ہوگا، وہ جنت میں داخل ہوگا (ابوداؤد)
21
672
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے، ( اور یہ محال ہے ) اور جہاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے۔ (جامع ترمذی،۱۶۳۳)
10
816
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی قیامت کے دن اللہ اس کی پردہ پوشی کرے گا (صحیح بخاری)
20
910
6K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی اس بات کی پرواہ نہیں کرے گا کہ وہ حلال طریقے سے کما رہا ہے یا حرام طریقے سے۔ (صحیح بخاری)
18
902
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
عبداللہ بن حارث بن جزء رضی الله عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر مسکرانے والا میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔ {جامع ترمذی:3641}
29
744
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ دعا فرماتے تھے اے اللّٰہ! میں برے اخلاق، بُرے اعمال اور بُری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (جامع ترمذی)
32
781
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
اور زِنا کے پاس بھی نہ پھٹکو۔ وہ یقینی طور پر بڑی بے حیائی اور بےراہ روی ہے سورۃ الاسراء آیت نمبر 32
11
744
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا فاطمہؓ جنتی عورتوں کی سردار ہیں حسنؓ و حسینؓ اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں (جامع ترمذی:3781)
20
682
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے مؤمن بندے کی اہل دنیا سے کسی محبوب چیز کو اٹھاتا ہوں اور وہ اس پر صبر کرتا ہے تو اس کی میرے ہاں جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ (صحیح بخاری)
23
742
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص اس حال میں مرا کہ اللہ کا کوئی شریک نہ ٹھہراتا ہو، وہ جنت میں جائے گا۔ {صحیح بخاری:1238}
18
723
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا نماز تہجد پڑھا کرو، کیونکہ وہ تم سے پہلے صالحین کی روش ہے، تمہارے رب کا قرب حاصل کرنے، گناہوں کی معافی اور گناہوں سے باز رہنے کا ذریعہ ہے (جامع ترمذی)
15
759
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا تم سے پہلی قومیں اس لیے برباد ہوئیں جب ان کا کوئی بڑا امیر و کبیر جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی معمولی سا آدمی جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ (صحیح بخاری، رقم 4304)
25
1K
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ خوبصورت، لوگوں میں سب سے زیادہ سخی، اور لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر تھے. (متفق علیہ)
29
664
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس مریض کے پاس سورہ الانعام کی تلاوت کی جائے تو الله تعالیٰ اسے شفا عطا فرماتا ہے۔ (شعب الایمان، بیہقی)
10
753
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا آسانی پیدا کرو، تنگی سختی پیدا نہ کرو؛ سکون و اطمینان پہنچاؤ، نفرت نہ دلاؤ (متفق علیہ)
19
660
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو آدمی گھر سے علم حاصل کرنے کے لیے نکلا تو وہ جب تک کہ (گھر) واپس نہ آجائے، اللہ کی راہ میں ہے۔ (جامع ترمذی)
11
590
5K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی جس آدمی کے لیے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ (متفق علیہ)
15
569
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان والوں میں زیادہ کامل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں زیادہ اچھے ہیں۔ (ابوداؤد)
22
477
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دیتے جب طاقتور کوئی جرم کرتا تو اسے معاف کر دیتے (صحیح بخاری)
15
941
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو مؤمن اپنے بھائی کو کسی مصیبت پر تسلی دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عزت افزائی کا خلعت عطا فرمائے گا (سنن ابن ماجہ : 1601)
16
703
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: عورتوں میں اچھی عورت کون سی ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا: وہ عورت جو اپنے شوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے،جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے تو اسے بجا لائے، اپنی ذات اور اپنے مال کے سلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے ۔ (نسائی،۳۲۳۹)
17
630
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھا ہے (صحیح بخاری)
5
560
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر جنتی ہیں، عبدالرحمٰن بن عوف جنتی ہیں، سعد جنتی ہیں، سعید (سعید بن زید) جنتی ہیں اور ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہیں (رضی اللہ عنھم اجمعین )۔ (ترمذی،۳۷۴۷)
26
579
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولے۔ ہلاکت ہے اس کے لیے ! ہلاکت ہے اس کے لیے۔ (ابوداؤد حدیث 4990)
14
733
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول اللہﷺ نےفرمایا اےلوگو! تم پرایک بڑی عظمت والا بڑا بابرکت مہینہ آرہا ہے، اس میں ایک ایسی رات ہےجو ہزارمہینے سےبہتر ہے، اللہ نےتم پراس کاروزہ فرض کیا ہے۔ یہ صبر کا مہینہ ہے،اور صبرکا ثواب جنت ہے، اور یہ ہمدردی و غمخواری کامہینہ ہے،اس میں مؤمن کا رزق بڑھادیا جاتا ہے۔ (مشکوٰۃ)
25
616
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا مجھے اپنی امت کے بارے میں جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے، وہ قوم لوط کا عمل (ہم جنس پرستی) ہے۔ (جامع ترمذی: 1457)
18
1K
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آدمی کا مال تو وہ ہے جو اس نے (صدقہ کرکے) آگے بھیج دیا جو وہ پیچھے چھوڑ گیا، وہ تو اس کے ورثاء کا مال ہے۔ (صحیح بخاری:6442)
12
632
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے سورج کے مغرب کی طرف طلوع ہونے (یعنی قیامت قائم ہونے) سے پہلے پہلے توبہ کر لی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔ (صحیح مسلم)
8
636
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ احد پہاڑ پر چڑھے اور ابوبکر، عمر اور عثمان رضی الله عنہم بھی، تو وہ ان کے ساتھ ہل اٹھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ٹھہرا رہ اے احد! تیرے اوپر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ (جامع ترمذی،۳۶۹۷)
12
649
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے یعنی فجر اور نماز عصر پڑھے تو وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ (صحیح مسلم)
18
544
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺنے فرمایا اگر میں کسی بھائی کے ساتھ اس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے چلوں تو یہ مجھے اس مسجد (مسجد نبوی) میں ایک ماہ اعتکاف میں بیٹھنے سے زیادہ محبوب ہے۔ (السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
9
527
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قرآن پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اصحاب قرآن (حفظ وقراءت اور عمل کرنے والوں) کا سفارشی بن کر آئے گا۔ (صحیح مسلم، ۱۸۷۴)
14
612
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے بہتر اخلاق والا ہے۔ (سنن ابوداؤد ،۴۶۸۲)
11
584
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ نے ﷺ نے فرمایا جب کوئی مسلمان مجھ پر درود بھیجتا ہے، تو فرشتے جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا ہے اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں، اب بندہ چاہے تو مجھ پر کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔ (سنن ابن ماجہ ، ۹۰۷)
23
696
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا جو شخص الله کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہوگئی (صحیح مسلم 4879)
13
643
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ؔﷺ نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی (مسند احمد 1263)
13
590
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
جو کچھ تمھارے پاس ہے، وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے، وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا، ہم اُنھیں اُن کے بہترین کاموں کے مطابق اُن کا اجر ضرور عطاکریں گے۔ ﴿سورۃ النحل،۹۶﴾
34
889
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے آدم کے بیٹے! جب تک تم مجھ سے دعا کرتے رہو گے اور مجھ سے امیدیں وابستہ رکھو گے میں تم کو معاف کرتا رہوں گا، جو گناہ بھی تم نے کیے ہوں گے اور مجھے کچھ پرواہ نہیں (تم نے کتنے گناہ کیے) (ترمذی)
24
567
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مر گیا اور وہ (یقین کے ساتھ) جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ جنت میں داخل ہوگاـ (صحیح مسلم ،کتاب الایمان، ١٣٦)
16
627
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: خوشخبری ہے اُس شخص کے لیے جِس کی زبان اُس کے قابو میں ہو جِس کا گھر کشادہ ہو جو اپنے گناہوں پر روتا ہو! (صحيح الجامع : 3929)
27
578
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
4 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کوئی عورت اپنے محرم رشتہ دار کے بغیر سفر نہ کرے اور کوئی شخص کسی عورت کے پاس اس وقت تک نہ جائے جب تک وہاں ذی محرم موجود نہ ہو۔ (بخاری،۱۸۶۲)
37
659
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا دنیا مانگنے میں میانہ روی سے کام لو، کیونکہ جو تمھارے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے، وہ تمھیں مل کر رہے گا (المستدرک : 2133)
8
574
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول الله ﷺ کی دعاؤں میں سے ایک یہ تھی: اے الله! میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے، تیری عافیت کے پلٹ جانے سے، تیرے ناگہانی عذاب سے، اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے۔ (صحیح مسلم 6944)
33
629
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جمعہ کا دن تمھارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود (صلاۃ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمھارے درود مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
16
637
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
اور جو لوگ اللہ کے رسول (ﷺ) کو دُکھ پہنچاتے ہیں، اُن کے لیے دُکھ دینے والا عذاب تیار ہے۔ (سورۃ التوبۃ، ۶۱)
24
707
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص اس یقین کے ساتھ فوت ہوا کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ جنت میں داخل ہوگا۔
23
503
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دنیوی چیزوں میں سے بیوی اور خوشبو مجھے بہت پسند ہیں۔ اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھ دی گئی ہے۔ (سنن نِسائی : 3391)
13
554
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
اے ایمان والو ! اگر تم اللّٰہ (کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ تمھاری مدد کرے گا، اور تمھارے قدم جما دے گا۔ (سورہ محمد، آیت7)
24
511
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور سچ بولنے کو لازم کرلو، اس لیے کہ سچ بھلائی اور نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے، آدمی سچ بولتا ہے اور سچ بولنے ہی میں لگا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا لکھ دیا جاتا ہے۔ (سنن ابی داؤد، ۴۹۸۹)
10
681
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس شخص کی بیٹی ہو تو وہ اسے زندہ درگور نہ کرے، اُسے ذلیل نہ سمجھے اور اپنے بیٹے کو اس پر ترجیح نہ دے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔  (ابو داؤد، الحدیث: ۵۱۴۶)
10
550
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل و عیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔ (صحیح مسلم، ۷۱۴۵)
12
635
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا کی تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ دیا کہ میری رحمت میرے غصہ سے بڑھ کر ہے۔ [صحیح بخاری:7422]
21
554
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب میں اسے لکھا، اس نے اپنی ذات کے متعلق بھی لکھا اور یہ اب بھی عرش پر لکھا ہوا موجود ہے «إن رحمتي تغلب غضبي» کہ ”میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔“ (صحیح بخاری ،٧٤٠٤)
12
600
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی اولاد اور اپنے اموال کے لیے بددعا نہ کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی ایسی گھڑی میں اللہ سے دعا کر بیٹھو جس میں دعا قبول ہو جاتی ہے ۔‘' (صحیح مسلم)
4
648
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا آزمائش کی شدت، بدبختی کی آمد، تقدیر کی زحمت اور دشمنوں کی خوشی سے اللّٰہ کی پناہ طلب کرو۔ (متفق علیہ)
10
575
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا جب تم مریض یا مرنے والے کے پاس جاؤ تو اچھی (بھلائی کی) بات کہو، کیونکہ جو تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں (مسلم 2129)
18
574
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں نماز ادا کرے تو وہ اس کا کچھ حصہ (نفل وغیرہ) اپنے گھر میں بھی ادا کرے، کیونکہ الله اس کی نماز کی وجہ سے اس کے گھر میں خیر و برکت فرمائے گا۔ (صحیح مسلم 1822)
6
470
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے (کسی دوسرے مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ سلام کلام بند رکھے، جب دونوں کا آمنا سامنا ہو تو وہ اس سے منہ پھیر لے اور یہ اس سے منہ پھیر لے، اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے۔ (جامع ترمذی،۱۹۳۲)
30
661
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے اچھی طرح (سنت کے مطابق) وضو کیا، اس کے جسم سے گناہ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ ناخنوں کے نیچے سے بھی۔ (صحیح مسلم:245)
9
597
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تباہی و بربادی ہے اس شخص کے لیے جو ایسی بات کہتا ہے کہ لوگ سن کر ہنسیں، حالانکہ وہ بات جھوٹی ہوتی ہے، تو ایسے شخص کے لیے تباہی ہی تباہی ہے۔ (جامع ترمذی 2315)
6
690
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں قیامت کے دن اس شخص کے مدمقابل ہوں گا جو مزدور سے کام پورا کر لے اور اس کی مزدوری نہ دے۔ (صحیح بخاری)
12
505
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا۔ (سنن ابن ماجہ-2417)
14
414
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مر جاتا ہے، تو اس کا ٹھکانا اسے صبح و شام دکھایا جاتا ہے۔ اگر وہ جنتی ہے تو جنت والوں میں اگر وہ دوزخی ہے تو دوزخ والوں میں۔ پھر کہا جاتا ہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے! یہاں تک کہ قیامت کے دن الله تجھ کو اٹھائے گا (متفق علیہ)
9
553
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
رسول الله ﷺ نے فرمایا بے شک یہ الله کا دستور ہے کہ جو چیز دنیا میں عروج پر پہنچ جاتی ہے تو وہ اسے پستی کی طرف دھکیل دیتا ہے (مشکوٰۃ المصابيح 3871)
11
591
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے عورت کا سا لباس پہننے والے مرد اور مرد کا سا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔ (سنن ابو داؤد: 4098)
7
540
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، جنت کی چابی ہے۔ (مسند احمد)
13
510
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہﷺ نے فرمایا کوئی بندہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے اہل و عیال، اس کے مال اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ بن جاؤں۔ (صحیح مسلم)
14
675
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کے ہاں قیامت کے دن وہ لوگ بدترین ہوں گے جن کے شر کے ڈر سے لوگ ان سے ملنا چھوڑ دیں۔ (صحيح بخاری 6032)
10
569
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
اے میرے بندو جو اِیمان لا چکے ہو! یقین جانو میری زمین بہت وسیع ہے، لہٰذا خالص میری عبادت کرو۔ (سورۃ العنکبوت آیت نمبر 56)
8
506
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم ! خرچ کر، میں تجھ پر خرچ کروں گا۔ (متفق علیہ)
13
490
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کے دل میں قرآن کا کچھ حصہ بھی نہ ہو، وہ ویران گھر کی طرح ہے۔ (جامع ترمذی:2913)
19
516
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو، اور انھیں بالکل قبریں نہ بنا لو (کہ جہاں نماز ہی نہ پڑھی جاتی ہو) (صحیح بخاری)
12
474
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب حکمران اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلے نہیں کریں گے اللہ کے نازل کردہ قوانین اختیار نہیں کریں گے تو اللہ تعالی ان کی آپس میں لڑائی ڈال دے گا۔ (سنن ابن ماجہ)
15
637
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
کسی نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا ، ایمان کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : جب تیری نیکی تجھے خوش کر دے اور تیری برائی تجھے غمگین کر دے تو تو مومن ہے ۔‘‘ اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! تو گناہ کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب کوئی چیز تیرے دل میں کھٹکے تو اسے چھوڑ دو ، رواہ احمد
12
625
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی موت کے لیے کسی زمین کا فیصلہ کر دیتا ہے تو وہاں اس کی کوئی حاجت پیدا کر دیتا ہے۔ (جامع ترمذی، ۲۱۴۷)
15
590
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو۔ (سورۃ النحل آیت نمبر 98)
11
537
4K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔ (ابوداؤد،۱۵۲۲)
39
735
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے۔ {جامع ترمذی۔۳۵۴۵}
16
491
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سفی�� کپڑے پہنا کرو، وہ زیادہ پاک اور زیادہ عمدہ ہیں۔ {سنن ابن ماجہ:3567}
7
417
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
جس نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ (القرآن ۵: ۲۳)
9
405
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
1 year
سیدنا عمرؓ نے رسول کریمﷺ سے پوچھا ہم کون سا مال حاصل (کرنے کی کوشش) کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: شکر کرنے والا دل ذکر کرنے والی زبان آخرت کے معاملات میں مدد کرنے والی بیوی {سنن ابن ماجہ۔۱۸۵۶}
11
634
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو کسی مصیبت میں تسلی دے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت کا جوڑا پہنائے گا۔ (سنن ابن ماجہ:1601)
11
407
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود پڑھا کرو، کیونکہ تمھارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔ (مسند احمد، ۵۷۰۴)
29
419
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے، اور میرا منبر قیامت کے دن میرے حوض پر ہوگا۔ (صحیح بخاری ، ١١٩٦)
27
496
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رب کی رضا والد کی رضا میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے (جامع ترمذی، ۱۹۰۰)
5
497
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
4 years
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ پوری کوشش کے ساتھ دعا کیا کرو؟ تو پھر اس طرح کہا کرو: اَللّٰہُمَّ أَعِنَّا عَلٰی شُکْرِکَ وَذِکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ (اے اللہ! اپنے شکر، ذکر اور اچھی عبادت کرنے پر ہماری مدد فرما)۔ مسند احمد 1856
26
606
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ اکرم ﷺ نے فرمایا تم سے پہلی قومیں اس لیے برباد ہوئیں کہ جب ان کا کوئی بڑا آدمی جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی معمولی سا آدمی جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ (صحیح بخاری، 4304)
10
737
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
پیارے آقا ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا اور جس شخص نے کسی تنگ دست کے لیے آسانی کی، اللہ تعالیٰ اسکے لئے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا۔ {صحیح مسلم۔۶۸۵۳}
17
534
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا اپنے بھائی کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کر، ممکن ہے کہ الله اس پر رحم فرما دے اور تجھے مصیبت میں مبتلا کر دے۔ (جامع ترمذی : 2506)
12
552
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول الله ﷺ نے فرمایا لذتوں کو توڑنے والی (موت) کو کثرت سے یاد کیا کرو۔ (جامع ترمذی 2307)
4
447
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ جب ان کا کوئی بڑا (امیر و کبیر) جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا، اور جب کوئی معمولی سا آدمی جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ (صحیح بخاری 4304)
10
647
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
3 years
ایک صحابی کہتے ہیں کہ میں حضور اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا تو آپﷺ سحری فرما رہے تھے. آپﷺ نے فرمایا: یہ سحری برکت ہے جو اللہ تعالٰی نے تمھیں عطا فرمائی ہے، پس تم اسے ترک نہ کرو
11
355
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول الله ﷺ نے اپنے ذاتی معاملہ میں کبھی کسی سے بدلہ یا انتقام نہیں لیا البتہ جب الله کی قائم کردہ حرمتوں کو توڑا جاتا تو آپ الله کے لیے بدلہ لیتے تھے (متفق علیہ)
12
510
3K
@NabiSAWKiBaaten
پیارے نبی ﷺ کی پیاری باتیں
2 years
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے لیے بہتر ہو، اور میں اپنے اہل و عیال کے لیے تم میں سب سے بہتر ہوں۔ (سنن ابن ماجہ،۱۹۷۷)
4
421
3K