VOA Urdu Profile Banner
VOA Urdu Profile
VOA Urdu

@voaurdu

Followers
382,587
Following
704
Media
31,523
Statuses
127,622

یہ وائس آف امریکہ اردو کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ وی او اے کی موبائل ایپ IOS ڈیوائسز کے علاوہ اینڈرائیڈ فونزاور ٹیبلٹس کے لیے بھی دستیاب ہے

Washington, DC
Joined June 2009
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
Pinned Tweet
@voaurdu
VOA Urdu
27 days
دلچسپ خبریں، تجزیے و تبصرے اور ویڈیوز دیکھنے کے لیے وائس آف امریکہ اردو کا واٹس ایپ چینل فالو کریں۔ چینل لنک: #VOAUrdu #WhatsappChannel
Tweet media one
7
3
24
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کوتنقیدی خط لکھنے کی پاداش میں فوجی عدالت سے پانچ برس قید کی سزا پانے والے حسن عسکری کے والدین منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔ حسن کے والد میجر جنرل (ر) ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے۔ نہیں معلوم کہ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔ رپورٹ دیکھیے۔
349
7K
14K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
عثمان نے حج کے لیے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔ وہ چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے بعد بالآخر مکہ پہنچ گئے ہیں۔ #Makkah #hajj2023 #VOAUrdu
185
2K
10K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
صحافی، ویلاگر عمران ریاض خان کہاں ہے؟ یہ سوال پاکستانی شہری، صحافتی حلقے، بین الاقوامی تنظیمیں حتیٰ کہ ملک کی عدالتیں بھی پوچھ رہی ہیں مگر کسی ملکی ادارے کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا۔ ان حالات میں عمران ریاض کے گھر والے پر کیا گزر رہی ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں #ImranRiazKhan
257
5K
9K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے۔ ان کے بقول عدلیہ میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑ سکے۔ دیکھیے شوکت عزیز کا وی او اے کے نمائندے عاصم علی رانا کو دیا گیا خصوصی انٹرویو۔
156
4K
9K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
عمران ریاض کے بھائی عثمان ریاض بتاتے ہیں کہ بھائی کی گمشدگی کے باعث اُن کا پورا خاندان ہی تکلیف میں ہے۔ تمام افراد ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے ہیں۔ اُنہیں اللہ تعالٰی پر پورا یقین ہے بھائی واپس ضرور آئیں گے۔ #VOAUrdu #ImranRiaz
182
3K
9K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ذاتی لڑائی بنا دی گئی ہے جس میں ملک کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جائے مجھے رینجرز نے کس کے کہنے پر اٹھایا تھا۔ کیا یہ "اُس" کے آرڈر کے بغیر ہو سکتا ہے؟ #VOAUrdu #ImranKhan
156
3K
7K
@voaurdu
VOA Urdu
2 years
ارشد شریف کی ہلاکت کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے اور پاکستان اور کینیا کی تفتیشی ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ہماری نمائندہ ارم عباسی اس کیس سے جڑے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کینیا پہنچی ہیں۔ اس رپورٹ میں جانیے کہ کینیا میں اس واقعے کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں۔
163
3K
7K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
عمران ریاض کہاں ہیں ؟ پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کی گرفتاری اور پھر گمشدگی سے متعلق عالمی سطح پر صحافتی تنظیموں کا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تفصیلات نیلوفر مغل سے #ImranRiaz #ImranRiazKhan #MissingPerson #PakistaniJournalist #MissingJournalist #Pakistan
125
3K
7K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
میڈیا مالکان کو ایک دن بتانا پڑے گا کہ ان کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں؟ عمران خان #ImranKhanUSIP #PressFreedom
Tweet media one
379
946
7K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
’عمران خان پر’کاٹا‘ لگانے کا جو پلان جنرل باجوہ کا تھا، وہی جنرل عاصم منیر کا ہے‘۔ یہ بات کہی سابق وزیراعظم عمران خان نے وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں۔ تفصیلی انٹرویو رات 11:30 PST وی اواے کے فیس بک اور یوٹیوب پر سبسکرائیب کیجیے #ImranKhan
187
3K
7K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان کا شہر سیالکوٹ کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں بننے والی کرکٹ بالز بھی کئی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں اور انٹرنیشنل میچز میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ یہ کرکٹ بال کیسے بنتی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔ #Cricket #VOAUrdu
59
1K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں منگل کو لگ بھگ 15 گھنٹوں تک ڈولی میں پھنسے سات افراد کو ریسکیو کرنے والے مقامی افراد کا چرچا ہے۔ دو نوجوانوں نے آپریشن میں معاونت کرتے ہوئے زِپ لائن سے ان افراد کی جانیں بچائی تھیں۔ قبل ازیں فوجی ہیلی کاپٹر سے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
148
3K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
"ایدھی صاحب کو باجرے کے کباب بہت پسند تھے۔ میں ایدھی صاحب کا انتظار کرتا تھا اور ان کے گھر آنے تک روزہ نہیں کھولتا تھا۔ 2005 کے زلزلے کے بعد ہم بہت سارے روزے نہیں رکھ سکے تھے۔" دیکھیے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور ان کی اہلیہ صبا فیصل کی رمضان کی یادیں۔ #VOAUrdu
59
1K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے پیٹرسن میں امام مسجد پر حملہ اور سکول کے بورڈ پر 'اللہ' کے حروف کو مسخ کرنے کے واقعات کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا امریکہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات بڑھ رہے ہیں؟ #Paterson #Islamophobia #MosqueIncident #MasjidIncident #America
106
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستانی شہری عافیہ صدیقی اس وقت امریکی ریاست ٹیکساس میں وفاقی جیل میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے کہا ہے کہ ان کا مشن ہے کہ وہ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کو رہا کروا کر پاکستان لائیں گے۔ #AafiaSiddiqui #TexasJail
150
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات تو جاری ہیں لیکن کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ تاہم ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی کے مطابق ارشد شریف کو ملک چھوڑنے سے پہلےمتعدد خطرات کا سامنا تھا۔ #PressFreedom #MediaFreedom #Pakistan
72
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
4 years
سولین حکومت، سول ایجنسیوں اور اسلام آباد پولیس کا مطیع اللہ جان کے اغوا سے کوئی تعلق نہیں ہے، حامد میر @HamidMirPAK #UrduVOA #matiullahjan
767
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کئی روز بند رہا۔ اس بندش سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو کیا نقصان ہوا؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔ #Pakistan #informationtechnology #VOAUrdu
77
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور وکیل جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق جو ویگو ڈالا استعمال ہوا، اس پر درج نمبر پلیٹ ایک ایسی گاڑی کی ہے جو دو مئی سے پولیس کی تحویل میں ہے۔ یہ معاملہ کیا ہے؟ بتا رہے ہیں عمید ملک #JibranNasir #ManshaPasha #FIR
75
2K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی رپورٹنگ کرنے والے جلا وطن صحافی احمد نورانی کو پاکستان میں اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ احمد نورانی کے مطابق وہ پہلے بھی اس طرح کی خبریں کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔
110
3K
6K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے لاہور کے مال روڈ پر فوجیوں کے قافلے پر پتھراؤ کیا ہے۔ #VOAUrdu #ImranKhan #Lahore
140
2K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
غریبوں کی غذا کہلانے والا باجرہ اور اس سے بنی اشیاء اب امریکہ کی مارکیٹس میں بھی سجی نظر آنے لگی ہیں بلکہ اقوام متحدہ نے تو باجرے اور اس جیسے دیگر اناجوں کو گندم کے آٹے اور چاول کے متبادل کے طور پر بطور صحت بخش غذا فروغ دینے کی غرض سے سال 2023 کو باجرے کا سال قرار دیا ہے۔
61
1K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
3 months
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا کراچی میں احتجاج جاری ہے۔ شارع فیصل پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے جب کہ خواتین کارکنوں کو بھی ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
196
3K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
آج کل پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی متعدد افراد پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چلے۔ انہی میں سے ایک ادریس خٹک بھی تھے۔ ادریس خٹک کی بیٹی طالیہ بتا رہی ہیں کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیسے ہوتا ہے؟ نذرالاسلام کی رپورٹ
157
2K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
آئرلینڈ سیٹل ہونے پر پائیں 92 ہزار ڈالر  یہ اعلان آئرلینڈ کی حکومت نے غیر آباد علاقوں کی آبادکاری کے لیے ایک دس سالہ منصوبے کا حصہ ہے، تفصیل جانیے اس وڈیو میں #Ireland
174
2K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
2 years
پاکستانی صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کو تقریباً دو ہفتے گزر چکے ہیں لیکن اب بھی اس کیس سے متعلق کئی سوالات جواب طلب ہیں۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ ارم عباسی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ اس کیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں۔
29
1K
5K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف سری نگر میں جمعے کو مظاہرین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کچھ مقامات پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ #Kashmir #India #Protest
97
3K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
5 months
بلوچستان میں مسنگ پرسن کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے ہونے والے لانگ مارچ کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے منتشر کرنا شروع کردیا۔ اس مقصد کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر پولیس تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوئے
137
3K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
4 years
چین میں طبی عملے کو شاندار خراج تحسین چین کے 18 شہروں کو 50 ہزار سکرینوں سے سجایا گیا جن پر ان ڈاکٹروں اور نرسوں کی تصاویر ہیں جنہوں نے ڈٹ کر کرونا وائرس کا مقابلہ اور اپنی جانیں خطرے میں ڈال مریضوں کی جان بچائی۔ #China #coronavirus
69
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن نے وی او اے اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بظاہر ایک، ملٹری کو، معلوم ہوتا ہے نہ کہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق #ImranKhan #ImranKhanArrest #Pakistan #BradSherman #USCongressMan
66
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
آزادی کے 75 برس بعد بھی پاکستان اور بھارت دوست نہیں بن سکے جس کا خمیازہ دونوں ملکوں کے عوام بھگتتے ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں دیکھیے چند ایسی خواتین کی کہانی جو سرحدی پابندیوں کے باعث چاہ کر بھی اپنے پیاروں سے ملنے بھارت نہیں جاسکتیں۔ #VOAUrdu #Pakistan #India
88
917
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں مظاہرین توڑ پھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی اور لوگ چیزیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک شخص کور کمانڈر ہاؤس میں رکھا مور بھی اٹھا لایا۔ #VOAUrdu #Lahore #ImranKhan
188
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکہ میں اکثر اوقات پولیس کے تشدد سے زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہرجانے کے دعوے کیے جاتے ہیں اور ان میں پولیس کو بھاری رقوم ادا کرنا پڑتی ہیں۔ دیکھیے آفتاب بوڑکا کے وی لاگ میں۔ #America #PoliceSettlements #USPolice #Police
38
989
4K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا ہے جب کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کے بقول چاہے انہیں جیل میں ڈال دیا جائے یا نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ ضیاء الرحمٰن کی رپورٹ۔ #VOAUrdu #ImranKhan
93
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
فیض آباد دھرنے کے معاہدے پر دستخط اور 2018 کے انتخابات میں سیاسی وفاداریوں کے الزامات کا سامنا کرنے والے میجرجنرل فیض حمید کو ترقی مل گئی ہے اور جسٹس قاضی فائز کے دھرنے میں اداروں کی مداخلت سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستیں دائر ہو رہی ہیں۔
202
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
2 years
مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد سندھ کے ضلع تھرپارکر کا منظر ہی الگ ہے۔ جہاں کبھی ریت اڑا کرتی تھی وہاں ہر طرف ایسی ہریالی ہے کہ نظر نہیں ٹھہرتی۔ اس پر رنگ بکھیرتے مور اور پرندوں کی چہکار۔ تھر کی تحصیل ننگر پارکر میں کارونجھر کا پہاڑی سلسلہ برسات کے بعد ایک پکنک اسپاٹ بنا ہوا ہے۔
46
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
راشد حسین کو 2018 میں دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان کے (مسنگ پرسن) گمشدہ نوجوان راشد حسین کی ماں سمجھتی ہیں کہ ان کے بیٹے کو سات سمندر پار سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پانچ سال سے لاپتہ ان کے بیٹے کو منظر عام پر لایا جائے #MissingPerson #Balochistan
70
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
نو مئی کو آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 33 افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ان ہی مشتبہ افراد میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پنجاب کے بیٹے ارزم جنید بھی شامل ہیں۔ ارزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد سے ان کے اہلِ خانہ کس حال میں ہیں؟ نوید نسیم کی رپورٹ۔
615
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔ ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے بقول عمران خان نے ایک کور کمیٹی بنائی ہے جس کی میں صدارت کرتا ہوں۔ عمران خان کی غیر موجودگی میں کور کمیٹی فیصلے کر رہی ہے۔ #VOAUrdu
34
897
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل تھان سنگھ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ کچی بستی کے غریب بچوں کو پڑھاتے بھی ہیں۔ ان کا اسکول تھان سنگھ کی پاٹھ شالہ کے نام سے مشہور ہے جس میں 50 سے زائد بچے پڑھ رہے ہیں۔ تھان سنگھ کی کوششوں سے کئی بچوں کی زندگی بدل گئی ہے۔ دیکھیے زبیر ڈار کی رپورٹ۔ #DelhiPolice
51
747
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
فریڈم پارٹی نیدرلینڈز کی دائیں بازو کی ایک جماعت کے اسلام مخالف، سرگرم رکن یورم وان کلیورن نے چند سال قبل اپنے نظریات تبدیل کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔ وی او اے کی آعیزہ عرفان کے ساتھ ان کی گفتگو۔ #Netherlands #Islamophobia #UnitedNations #UN
42
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
4 years
For instance in NRC if a Muslim's and a non Muslim's names do not appear, Indian govt would give the nationality to a non-Muslim through the #CitizenshipAmendmentAct and would leave the Muslim stateless: @asadowaisi #CAAProtests #UrduVOA
123
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن نے وی او اے کی صبا شاہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مطالبہ کروں گا کہ عمران خان کی چوبیس گھنٹے لائیو سٹریمنگ کی جائے تاکہ پاکستانی عوام اس صورت حال میں نہ ہوں جس میں عمران خان کے حامیوں کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں #ImranKhan #BradSherman
82
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
2 years
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان کی قیادت میں گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہے جس میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے مختلف تبصروں اور دعوؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔احتشام شامی نے وی او اے کے لیے کامونکی سے مارچ کا فضائی منظر پیش کیا ہے۔ ویڈیو کے مطابق آپ کے خیال میں مارچ میں کتنے لوگ ہیں؟
761
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے امریکہ کے مخ��لف شہروں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت میں نعرے درج تھے۔
66
1K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
4 months
سینئر صحافی اور تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا ہے کہ انتخابات ہمیششہ ہی متنازع رہے ہیں لیکن اس بار جو کچھ ہو ریا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ شفافیت کی کیا توقع کی جائے کہ پہلے سے ہی ایک پارٹی کے کئی راہنما جیل میں بند ہیں، اور دوسرے کے لیے راستے صاف کیے جا رہے #ZahidHussain #Election
53
2K
4K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
عمران خان اپنے ساتھیوں اور حامیوں کے جم غفیر میں عدالت پیشی کے لیے جایا کرتے تھے۔ آج کل ان کے گرد صرف چند وکیل نظر آتے ہیں۔ جمعرات کو کمرہ عدالت میں پیشی کے وقت صحافیوں کے ساتھ ان کی جو مختصر گفتگو ہوئی، اس کا أحوال بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔ #ImranKhan #PTI #Pakistan #Politics
84
800
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی فوج نے اس مشکل معاشی وقت پر رضاکارانہ طور پر ملٹری بجٹ میں کمی کی ہے جس پر انہوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور ارادہ ظاہر کیا ہے کہ یہ رقم ان کی حکومت سابقہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی کے لیے خرچ کرے گی۔
Tweet media one
118
265
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی کمیونٹی سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خطاب کے موقع پر جلسہ گاہ کے باہر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے سخت احتجاج کیا۔ احتجاج میں خالصتان کے قیام کے حامی سکھ بھی شریک ہوئے۔ #ModiInHouston #HowdyModi #Kashmir #UrduVOA
40
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
"آپ کے دوست اچھے ہوں گے لیکن جب ہر بار ملنے پر وہ پیسے مانگیں گے تو آپ بھی ان سے کترائیں گے۔ سعودی وزیر نے تو اعلانیہ کہہ دیا ہے کہ جو لوگ ہمارے پاس پیسے مانگنے آتے ہیں، خود بھی تو کچھ کریں" تفصیلی انٹرویو دیکھیے وی او اے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر
31
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکی ریاست مشی گن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر اپنے تحفضات کا اظہار کیا جبکہ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق پر کوئی قدغن نہیں۔ #Protest #Pakistan #HumanRights
162
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
کراچی کے چڑیاگھر میں 17سالہ ہتھنی نور جہاں کے معائنے کے لیے بیرون ملک سے آنے والی معالجین کی ٹیم بدھ کو اس کے علاج میں مصروف رہی۔ بیمار ہتھنی کے مختلف ٹیسٹ ہوئے اور ادویات دی گئیں۔ نور جہاں کیسے بیمار ہوئی اور صحت یاب ہونے کے بعد اسے کہاں رکھا جائے گا؟ جانیےاس رپورٹ میں۔ #VOAUrdu
65
503
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہماری حکمتِ عملی احتجاج ہی ہے اور یہ پہلے سے طے تھا کہ اگر گرفتاری ہوئی تو ہم کیا کریں گے۔ ان کے بقول عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کو میں نے سنبھالا ہوا ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو حالات نہیں سنبھلیں گے #ImranKhan #ShireenMazari
44
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں سے احتجاج کے مناظر دیکھیے اس ویڈیو میں۔ #VOAUrdu #ImranKhan #Protest
41
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور اسٹاف کئی روز سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے حالات اب چندہ مانگنے تک پہنچ گئے ہیں۔ مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔ #Balochistan #VOAUrdu
79
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
گن وائلنس امریکہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ نئے سال کے ابھی چار ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں اور ملک میں اسلحے سے ہونے والی اموات کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ مزید جانیے ندا سمیر سے۔ #GunViolence #America
62
792
3K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے باوجود پارٹی کے امور چل رہے ہیں۔ عمران خان جہاں بھی ہوں، پارٹی کی قیادت وہی کریں گے۔ رؤف حسن کے بقول عمران خان کی گرفتاری سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ #ImranKhanArrest #VOAUrdu
38
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
9 months
امریکی خبر رساں ادارے 'دی انٹرسیپٹ' نے اس مبینہ سائفر کا متن اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے جس کا تذکرہ پاکستان کی سیاست میں ڈیڑھ سال سے ہو رہا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے وائس آف امریکہ کو تحریری ردعمل میں مبینہ سائفر کے درست ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔
61
2K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
کراچی میں ایک فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران چار فائر فائٹرز کی زندگیوں کی چراغ بجھ گئے۔ محمد محسن بھی ان فائٹرز میں سے ایک تھے۔ محسن کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس پرخطر کام کے دوران انہیں حفاظتی سامان بھی فراہم نہیں کیا جاتا تھا۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔ #VOAUrdu
80
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
2 years
پاکستان میں ایک ایسی فلٹریشن مشین تیار کر لی گئی ہےجو سیلابی پانی کو پینے کے پانی میں تبدیل کر دیتی ہے بُوندِ شمس نامی ایک پاکستانی ادارہ سیلاب زدہ دیہاتوں کو شمسی توانائی سے چلنے والی یہ مشینیں سپلائی کر رہا ہے اس کے بانی حمزہ فرخ سے ایک گفتگو #flood #waterpurification
77
2K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
10 months
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان بدھ کو توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے سپریم کورٹ پہنچے۔ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ "ملک ریاض نے جو کام القادر میں دو سے تین سال میں کیا وہ ہمیں نمل میں کرنے کے لیے 14 سال لگ گئے۔" #ImranKhan #MalikRiaz #VOAUrdu
83
888
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان میں نو مئی کے پرتشدد واقعات کے الزام میں گرفتار خواتین میں ایک پاکستانی امریکی صبوحی انعام بھی ہیں۔ ان کی بیٹی صبا نیلسن کہتی ہیں کہ والدہ پر الزامات ابھی تک واضح نہیں ہیں لیکن انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ان کی بیٹی کی صبا شاہ خان سے گفتگو دیکھیے۔ #VOAUrdu
132
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
سرمایہ کار آنے کو تیار ہیں اور نہ شہری ملک میں رہنے کو، پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ #pakistaneconomy #Pakistan
161
724
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان کے صوبے سندھ کا 'پونو گاؤں' ماحول دوست طرزِ تعمیر کا شاہکار ہے۔ اس گاؤں کے باسی خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پونو گاؤں میں موجود اسمارٹ گھر کس طرح بنائے گئے ہیں؟ تفصیلات جانیے سارہ زمان کی اس رپورٹ میں۔ #Sindh #VOAUrdu
46
870
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
نیو یارک شہر کے علاقے مین ہیٹن کے مغربی جانب ایک ویران ریلوے ٹریک کو ایک سسٹینیبل یعنی پائیدار اور خوشنما پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سسٹینیبلٹی کیا ہوتی ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کی اس دنیا میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ جانیے صباحت زکریا کی اس رپورٹ میں۔ #HighLinePark #NewYork
39
547
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
اگر پارلیمان آزاد نہیں، عدلیہ آزاد نہیں تو میڈٰیا کیسے آزاد ہو گا؟ @HamidMirPAK #Pakistan #UrduVOA #MediaCensorship #Media #MediaCurbs
Tweet media one
455
739
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
عمران خان نے (فون پر) کہا کہ وہ امریکہ مخالف نہیں ہیں، امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن وائس آف امریکہ کی صبا شاہ خان سے بات کرتے ہوئے کانگریس مین شرمن نے یہ بھی کہا کہ سیکٹری بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ #VOAUrdu #ImranKhan #Pakistan
87
879
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکہ کی ریاست میزوری میں ایک ایسا اسلامک اسکول قائم ہے جہاں مسلمان طلبا کو مذہبی علوم اور عربی کے ساتھ ساتھ دیگر اسکولوں کی طرح کا ہی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ اس اسکول کا جائزہ ویڈیو رپورٹ میں۔ #US #School #VOAUrdu
38
561
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
صرف سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی بہتری نہیں آ سکتی۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ، پاکستان کی اشرافیہ کے پاس ملک کو چلانے کے لیے دہائیوں سے کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے۔ دیکھیے ماہرمعاشیات یوسف نذر کے ساتھ وی او اے کے اسد اللہ خالد کی خصوصی گفتگو۔ #Pakistan #Economy #EconomicStability
70
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
آج مقامی مساجد میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے فوراً بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سری نگر کی سڑکوں پر آ کر بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ جس کے بعد ان کے اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ زبیر ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ۔ #Kashmir #Protests #India #Srinagar
45
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے ایک بحران پیدا ہو گا۔ ان کے بقول میں نے آرمی چیف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس صورتِ حال میں مداخلت کریں۔ فواد چوہدری کی وی او اے کے عاصم علی رانا سے گفتگو دیکھیے۔ #ImranKhan #Pakistan
33
857
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
کیا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے پی ٹی ایم پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟
ہاں
31969
نہیں
3623
2K
2K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنماؤں کی علیحدگی کے بعد اس جماعت کے سیاسی مستقبل پر کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو درپیش مشکل حالات کا سبب کیا ہے؟ جانیے تجزیہ کاروں کی رائے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔ #VOAUrdu #PTI
131
642
3K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کہتے ہیں کہ ان کی جماعت سب کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔اس وقت جو فیصلے ہو رہے ہیں یا تو حکومت کر رہی ہے یا اس سے کرائے جا رہے ہیں۔ وی او اے کے علی فرقان کو انٹرویو میں رؤف حسن نے پارٹی کی مستقبل کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر بات کی۔
35
753
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، معیشت کے نہیں۔ ان لوگوں نے جو ایڈونچر کیا، اس سے پاکستان کو 60 سے 70 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا۔ پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی۔ پاکستان پٹڑی سے اتر گیا۔
126
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
لاہور کے پہلو میں ٹھاٹھیں مارتا دریائے راوی اب سکڑ کر ایک نالہ بن گیا ہے۔ لاہور کے چند نوجوان زندگی کے جھمیلوں میں مصروف شہریوں کو اس دریا کی خاموشی کا احساس دلانے کے لیے 'راوی بچاؤ' مہم چلا رہے ہیں۔ عالمی یومِ آب کے موقع پر دیکھیے ثمن خان کی یہ خصوصی رپورٹ۔ #Ravi #Punjab
36
695
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
’’ایک راستہ انتقامی کارروائی سے بچنے کا یہ بھی تھا کہ جوتے صاف کیے جائیں مگر میں ایسا نہیں کروں گی‘‘ مریم نواز شریف Watch VOA Urdu's exclusive interview with @MaryamNSharif tomorrow (Thursday) at 11:00 am PST Subscribe:
Tweet media one
548
1K
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
جو صحافی 'اس' پر صدقے واری جا رہے ہیں، وہ صحافی تھوڑے ہیں، خواجہ آصف پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا وی او اے کی ارم عباسی کے ساتھ انٹرویو #ImranRiaz #KkhawajaAsif #PakistaniMedia مکمل انٹرویو:
205
882
3K
@voaurdu
VOA Urdu
6 years
حضور نبی کریم صلی اللہُ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر ہر مسلمان کو تکلیف ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مغربی اقوام کو ہمارے جذبات کا احساس نہیں۔ #VOAUrdu #Pakistan @ImranKhanPTI
76
792
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
"مجھے امّی نے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ روزہ رکھیں گے۔ سحری میں ہر چیز کو دیکھ کر پوچھا کہ اس میں سحری کون سی ہے یہ تو دودھ جلیبی ہے۔ میں آج بھی شیر خرمے کو میٹھا نہیں سمجھتی بلکہ اسے عید سمجھتی ہوں۔" دیکھیے ماہرِ تعلیم عارفہ سیّدہ زہرہ کی رمضان کی یادیں۔ #Ramadan2023 #VOAUrdu
21
461
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی اور ان کو معلومات کی فراہمی کے جرم میں دو آرمی اور ایک سول آفیسر کی سزاوں کی توثیق کر دی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال: 14 سال قید بریگیڈیئر راجہ رضوان: سزائے موت ڈاکٹر وسیم اکرم: سزائے موت
Tweet media one
202
403
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
غیر جانبدار مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہنے والی کارگل جنگ میں کسی بھی ملک کو واضح فتح نہیں مل سکی۔ البتہ بھارتی فوج اور فضائیہ بین الاقوامی تعاون سے پاکستانی فوج اور عسکریت پسندوں کو واپس جانے پر مجبور کرنے میں کامیاب رہی۔
440
297
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
اس ملک کی اشرافیہ جس نے ستر سال سے باگ ڈور سنبھالی ہوئی ہے، اس نے باقی تمام شہریوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ملک بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اگر ہماری سمت ہی غلط ہے تو یہ سمت بدلنا ہو گی۔ مفتاح اسماعیل کی وائس آف امریکہ کے محمد ثاقب کے ساتھ گفتگو #miftahismail #Pakistan
87
740
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے پرتشدد رنگ اختیار کر گئے ہیں۔ لاہور میں مظاہرین کور کمانڈر ہاؤس میں داخل ہو گئے ہیں اور توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ کور کمانڈر ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں اور عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں لاہور سے ہمارے نمائندے ضیاء الرحمان۔ #ImranKhan
73
981
3K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
طلعت حسین کا کہنا ہے کہ مین سٹریم میڈیا اور وہاں کام کرنے والے صحافیوں کو بہت سے پریشرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صحافیوں میں غیر روایتی میڈیا پر جا کر اپنی بات کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ’ایک ڈیپ سینسر شپ کا سامنا ہے‘
147
838
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
احمد آباد کی ایک خصوصی عدالت نے 2002 میں احمد آباد کے علاقے نرودا گام میں 11 مسلمانوں کے قتل کے تمام 67 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ #Ahmedabad #VOAUrdu
134
946
2K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
موجودہ حکومت کےناقد اورعمران خان کے حمایتی اینکرپرسن اور یوٹیوبرعمران ریاض تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ انہیں مقتدرحلقوں کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی ہےکہ وہ کسی بھی وقت رہا ہوسکتے ہیں۔ عمران ریاض کی بازیابی کے لیے کیا ہورہا ہے، بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
57
953
3K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
بلاول بھٹو زرداری کی نیوز کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایس سی او کانفرنس میں وہی سلوک کیا گیا جو دہشت گردی کی صنعت کو فروغ دینے والے ملک کے ترجمان کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ #VOAUrdu #SCO2023 #India #Pakistan
Tweet media one
596
1K
2K
@voaurdu
VOA Urdu
11 months
آئے روز پریس کانفرنس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما، پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے کوئی دباو نہیں، لیکن عام آدمی کا ان علیحدگیوں کے بارے میں کیا کہتا ہے، دیکھیے ثمن خان سے وہ کیا کہ رہے
58
821
2K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
بھارتی سپریم کورٹ کی وکیل متھلی وجے کمار کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس یہ آرٹیکل ختم کرنے کا اختیار نہیں۔ "اس آرٹیکل کے خاتمے کے بعد بھارت کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے، اس کی حیثیت قبضہ کرنے والے ملک کی ہو گئی ہے۔" #Article370 #India #Pakistan #JointSession #Article370Scrapped
39
1K
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد اپنی بہن فوزیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے۔ جانتے ہیں نیلوفر مغل سے #AafiaSiddiqui #FowziaSiddiqui #America #Pakistan #AmericanJail
39
735
2K
@voaurdu
VOA Urdu
5 years
سعودی عرب میں جرات مند خواتین نے برقعہ اتار پھینکا! #SaudiArabia #Abaya #UrduVOA
2K
849
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
معیشت کا بنیادی مسئلہ ہے کہ ہم اپنی چادر دیکھ کر پاؤں نہیں پھیلاتے، جب حکومت اپنی آمدن سے زیادہ اخراجات کرتی ہے تو اس کو قرض لینا پڑتا ہے۔ باہر کے قرض کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے۔ سابق وزیرخزانہ کا وائس آف امریکہ کے ساتھ تفصیلی انٹرویو دیکھیے کچھ دیر بعد
31
618
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
امریکہ میں ہر سال کروڑوں ناقص مصنوعات کو ان کی بنانے والی کمپنیاں ایک خاص طریقے سے واپس لے لیتی ہیں۔ کس طرح؟ دیکھیے آفتاب بوڑکا کے اس وی لاگ میں۔ #ProductRecalls #FaultyProducts #America
20
606
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس پر دھاوے کے بعد جس کے ہاتھ جو سامان لگا، وہ مالِ غنیمت سمجھ کر ساتھ لے گیا۔ وہاں موجود ایک خاتون سے جب وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمان نے سوال کیا تو خاتون نے کہا کہ "یہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں کی چیزیں ہیں اور ہم بھی نامعلوم ہیں۔" #VOAUrdu #Lahore
146
1K
2K
@voaurdu
VOA Urdu
1 year
سپریم کورٹ کے پنجاب میں 90 دن میں الیکشن کے فیصلے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ تجزیہ کار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتیں اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں گی۔ تجزیہ کار حامد میر کے مطابق اس وقت اسٹیبلشمنٹ پی ڈی ایم جب کہ عدلیہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔
141
489
2K