Saleem Safi Profile Banner
Saleem Safi Profile
Saleem Safi

@SaleemKhanSafi

Followers
3,504,042
Following
980
Media
2,723
Statuses
12,500

Columnist Daily Jang / The News & Anchor/Analyst Geo News.

Islamabad, Pakistan
Joined June 2012
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
میری والدہ محترمہ دارفانی سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے (18 اپریل) رشکئ بازار کے مین جنازگاہ (نزد رشکئ انٹرچینج) مردان روڈ میں ادا کی جائے گی۔ کل اور پرسوں فاتحہ خوانی رشکئ انٹرچینج پر واقع آبائی گھر میں لے جائے گی۔
14K
2K
26K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
اقتداراوراسکے"فوائد"ہرسیاستدان کوعزیزہوتےہیں لیکن انکےلئےپیپلزپارٹی کی قیادت کی ہوس کاکوئی ثانی نہیں۔بلاول یہ جھوٹا تاثردےرہےہیں کہ وہ اتحادیوں کی خاطرلندن جارہےہیں حالانکہ وہ پنجاب کی گورنرشپ اوروہاں زیادہ وزارتوں کی بھیک مانگنے اوراورزرداری کوصدربنانےکامنصوبہ بنانےجارہے ہیں۔
7K
4K
19K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
میاں شہباز شریف سے ملاقات ۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے نتیجے میاں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔
Tweet media one
8K
2K
19K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
چور چور کا شور مچانے والے سب سے بڑے چور نکلے۔ وہ بھی نیشنل نہیں بلکہ انٹرنیشنل چور۔
8K
5K
18K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
بس کردیں بس۔مولانا طارق جمیل نےغلطی کی تھیٍ نعوذباللہ کوئی کفر نہیں کیاتھا۔کھلے عام معافی مانگنا ان کےبڑے پن کاثبوت ہے۔ہم میڈیا والےدن رات دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اس لئے اپنے اوپر تنقید، خواہ وہ ناجائز کیوں نہ ہو، پر ہمیں زیادہ حساسیت کا مظاہرہ زیب نہیں دیتا۔
3K
2K
18K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
ڈرامہ بہت ہوگیا۔آسان طریقہ یہ ہےکہ سلامتی کےذمہ دارخفیہ اداروں کےسربراہوں کوبلاکرسفیرکےکیبل کےبارےمیں انکی رائےمعلوم کی جائے۔اگرحکومتی دعویٰ درست ہوتوعدم اعتماد میں شریک تمام ممبران اسمبلی پرآرٹیکل6 لگایاجائےاوراگرغلط ہوتوسپیکراورعمران خان پرآرٹیکل6 کےتحت مقدمہ چلایاجائے۔
5K
4K
17K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
جھوٹ۔ جھوٹ ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔
Tweet media one
9K
4K
17K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اوراتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا۔یہ کسی صورت مناسب نہیں۔صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے
5K
3K
17K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
شہبازصاحب نےگذشتہ روزملاقات کےلئےبلایا۔8 سال بعدپی ایم ہاوس جانےکااتفاق ہوا۔سوچاتھاکہ وہاں یونیورسٹی بنی ہوگی لیکن یہ دیکھ کردکھ ہوا کہ عمران خان نےپی ایم ہاوس کوکئی گنازیادہ بادشاہانہ بنادیاہےجبکہ شہبازشریف کی زبانی پتہ چلاکہ معیشت اس سےکئی گنازیادہ تباہ کی گئی ہےجوہم سوچ رہےہیں
Tweet media one
16K
4K
17K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
ان مذہبی جماعتوں کی زبانیں کیوں گنگ ہیں جو ہر روز تحفظ حرمین کے نام پر جلسے جلوس کروا کر عربوں کی لڑائی پاکستان لاتے ہیں ۔ کشمیر پر غیرت دکھا کر یہ لیڈران مودی پر قربان ہونے والے عرب لیڈروں کے خلاف ایک بیان تو دے دیں۔آخر کوئی شرم ہوتی ہے اور قومی غیرت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
2K
4K
17K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
شکریہ سپریم کورٹ ۔۔۔ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر عدالت عظمیٰ کے بنچ کو سلام ۔ کسی کی انا کی بجائے آئین کو بالادست رکھنے پر آپ سب کے لئے دعائیں۔
1K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
یوم پاکستان مبارک ہو۔۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم کو ان کے اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو۔ آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی کو ۲۳ مارچ کی آخری سلامی لینا مبارک ہو۔ انشااللہ مہنگائی کے شکار غریب عوام جلد سونامی کی تباہ کاریوں سے نجات پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیں گے۔
8K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
الحمدللہ۔ ثم الحمدللہ۔۔چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے کو اللہ نے عزت سے جانا بھی نصیب نہیں کیا۔ وجہ صاف ظاہر ہے کہ اللہ کی مخلوق کے جان و مال اور عزتوں کے بارے میں بے حس اور سفاک واقع ہونے والوں کو اللہ رسوا کئے بغیر نہیں چھوڑتا۔
5K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے عمران احمدخان نیازی کو اس سے پہلے کے تین دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔
6K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
1 year
اور ڈیفالٹ کا خطرہ دفن ہوگیا۔ سعودی عرب، یو اے ای اور چین اور طریقوں سے بھی مدد کریں گے ۔
Tweet media one
9K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
پاکستان کی معیشت اس دن بیٹھ گئی تھی جس دن الیکشن کمیشن کاآرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیاتھا۔کشمیرکا معاملہ اس دن ہاتھ سےنکل گیاتھا،جس دن عمران خان نے مودی سےتوقعات وابستہ کرکےٹرمپ کی ثالثی کےڈرامےپربھنگڑا ڈالا۔یااللہ تیراشکر کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا۔الحمدللہ۔ثم الحمدللہ
3K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
شکرالحمدللہ ۔کمزور ہوں اورحد درجہ گناہگار بھی لیکن آج فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ تبدیلی لانے کے عمل میں میرا کسی بھی مرحلے پر کوئی کردار نہیں۔۔تبدیلی کا راستہ تو نہ روک سکا لیکن اے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر کہ آپ نے حسب استطاعت اس کی مزاحمت کی توفیق بخشی۔۔
2K
3K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
غلطی ہوگئی۔قومی غلطی۔ بلکہ شاید قومی بلنڈر ہوگیا۔ الیکشن کے بعد دوسرا قومی بلنڈر ۔ جہاز میں علاج کے لئے بیرون ملک سابق وزیراعظم کو بھیجا گیا حالانکہ اصل مریض کوئی اور ہے اور بھیجنا اسے چاہئے تھا۔
3K
4K
15K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
تین مرتبہ وقت بدلنے کے بعد قوم سے مبینہ وزیراعظم کے خطاب میں ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے درجنوں بلنڈرز۔ جو شخص ایک درجن میڈیا ایڈوائزر رکھ کر قوم تک اپنا خطاب صحیح طریقے سے نہیں پہنچا سکتا ، وہ ملک کیسے چلارہے ہوں گے؟خود ہی اندازہ لگا لیجیے۔ ویسے تبدیلی پسند آئی؟
8K
4K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
امریکی بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کن لوگوں سے واسطہ پڑا تھا
Tweet media one
1K
2K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
الحمدللہ۔ ثم الحمدللہ۔۔۔اللہ کے کرم اور مرحوم ماں کی دعاوں کی برکت آج میرے ٹویٹر اکاونٹ کے فالورز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی۔۔۔سب فالورز کی محبتوں اور تعاون کا شکریہ ۔۔۔اللہ آپ سب فالورز کو عزتوں سے نوازے جنہوں نے مجھ ناچیز کی اتنی عزت افزائی کی۔
Tweet media one
7K
991
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
شاباش مولانا، شاباش جے یوآئی۔۔قانون اور انسانی زندگیوں کے احترام کا یہی جذبہ اسلام آباد میں بھی برقرار رہنا چاہئے۔یہی روش مولانا کو عمران سے اور جے یوآئی کو پی ٹی آئی سے ممتاز بنائے گا۔
1K
5K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
الحمدللہ۔ ثم الحمد للہ۔ ہرطرح کا دباوبرداشت کیا۔۲۰۱۱ سےآج تک گالم گلوچ اورکردارکشی کے مہمات کا سامناکیالیکن اللہ کےفضل اورمرحوم ماں کی برکت سےاس منحوس اورگندی تبدیلی کاراستہ ہموارکرنےکےگندےعمل کاحصہ بننے پر آمادہ نہیں ہوا۔۔اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ واللہ اکبر وللہ الحمد۔
2K
2K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
ایک ضروری اعلان سنئے: میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے۔ منصوبے کے مطابق واپسی پر جیل جائیں گے ۔ پھر عدالتوں سے ریلیف اور سابقہ سزاوں کے خاتمے کے اپیلیں ہوگی۔ ڈی جی نیب لاہور کا تبادلہ اس سلسلے کی کڑی ہے جبکہ نواز شریف سکرپٹ سے مطمئن ہیں۔ اعلان ختم ہوا۔
4K
2K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
کل سے سوچ رہا تھا کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی ایم کو گوجرانولہ جلسہ میں شرکت کی دعوت کیوں نہیں دی۔ اب پتہ چلا نواز شریف نے نواز پشتین بن کر منظور پشتین کی تقریر خود کرنی تھی۔
862
3K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
عمران خان صاحب جتنی محنت بلاول بھٹو جیسے سیاسی مخالفین کی نقلیں اتارنا سیکھنے پر کرتا ہے، اتنی اگر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے لفظ کا تلفظ درست کرنے پر کرتے تو دنیا و آخرت دونوں میں ان کا بھلا ہوتا اور حلف اٹھاتے وقت عالمی سطح پر ملک کی سبکی کا موجب نہ بنتے۔
2K
3K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
زرداری اوربلاول بلوچ سندھی ہیں۔مریم انکی مہمان تھیں۔انکی حکومت میں انکےکمرے کاتوڑاجانا معمولی واقعہ نہیں۔سندھی اوربلوچ غیرت کاتقاضاہے کہ آج ہی سندھ اسمبلی توڑکرحکومت چھوڑدی جائے۔جب تک جعلی اسمبلیوں اور جعلی حکومتوں کا حصہ ہوگی ، تب تک اپوزیشن کو بھی جعلی سمجھا جائے گا۔
2K
3K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
6 years
جن لوگوں نے بدتہذیبی رشتوں کے تقدس سے نابلد لیڈر سے سیکھی ہے یا جن کے ماں باپ نے ان کے لیڈر کی طرح گالم گلوچ کی تربیت کی ہے وہ اب بھی باز نہیں آئیں گے لیکن جس بنیاد پر میں نے نئے وزیراعظم کی بریفنگ میں نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی بات کی تھی ، اس کے دستاویزی ثبوت حاظر ہیں۔
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
12K
6K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
ایک دفعہ عدم اعتماد کامعاملہ کسی کنارےلگنےدیں توانشااللہ پہلاکام ارسلان،اظہر،غزالی اورجبران وغیرہ کوعدالت کےکٹہرےمیں کھڑاکر کےنشان عبرت بنانےکاکروں گا۔تب ان لوگوں اور ان لوگوں کو نوازنے والوں سےقومی خزانےکی اس رقم کاحساب لیاجائےگاجوان لوگوں نےہم جیسوں کو گالیاں دینےکےبدلےلوٹا۔
11K
3K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
بس کی حالت خراب اوراس میں سواریاں حد سے زیادہ ہیں۔ڈرائیوراناڑی،ضدی اوراس فن سےنابلد ہے۔دوسرےڈرائیوروں کوگالیاں بہت دی ہیں لیکن خودبس توکیاکبھی سائیکل بھی نہیں چلائی۔بس ان سےچل نہیں پارہی لیکن کنڈکٹربدلے جارہےہیں حالانکہ مسئلہ ڈرائیورہے۔بدلناہےتو ڈرائیور کو بدلو ورنہ بس رکی رہےگی۔
5K
3K
14K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
وزیراعظم کو چور کہا گیا لیکن پابندی نہیں لگی۔ ڈاکو کہا گیا لیکن پابندی نہیں لگی۔ غدار کہا گیا لیکن پابندی نہیں لگی۔ مطلب یہ کہ پی ٹی آئی والے بھی مانتے ہیں کہ سیلیکٹڈ ہونا چور،ڈاکواور غدار ہونے سے بھی بدتر ہے۔
3K
4K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
شہبازشریف کا ایک لائق تحسین قدم:میری معلومات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورے میں شریف فیملی کا کوئی مرد یا خاتون حتی کہ ان کی اہلیہ بھی ساتھ نہیں جائیں گے۔ اسی طرح سیکورٹی اور پروٹوکول کا بھی کوئی بندہ ساتھ نہیں جائے گا۔
7K
2K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
عمران خان اور مولانا طارق جمیل کا مستحسن اقدام۔ اختلاف اپنی جگہ لیکن دونوں کے لاکھوں چاہنے والے ہیں اور اس تصویر سے ان سے کورونا سے بچاو کے لئے اچھی ترغیب ملے گی۔ ویل ڈن عمران خان ، ویل ڈن مولانا طارق جمیل۔
Tweet media one
1K
1K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
عمران نیازی نےپہلےلزام لگایا کہ میڈیا کوباہرسےپیسہ ملاہے۔اب الزام لگایاکہ صحافی سازش کےلئےامریکی سفارتخانہ جاتےتھے۔وہ تمام میڈیاکو بدنام کررہاہے۔غیرت ہےتونام بتادیں یاپھرسب میڈیاآرگنائزیشنز اورورکرزغیرت کامظاہرہ کرکےتب تک انکابائیکاٹ کریں جب تک وہ نام اورثبوت سامنےنہیں لاتے۔
9K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
1 year
الحمد للّٰہ ۔ ثم الحمدللہ ۔ ایک اور جعلی اسمبلی سے نجات مل گئی۔
Tweet media one
11K
2K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
کوئٹہ میں پی ٹی ایم کا جلسہ قومی یکجہتی کی بہترین مثال اورانڈیا کےسازشوں کامنہ توڑجواب ہے ۔ پختون، بلوچ قوم پرست اور سندھ وپنجاب کےلیڈر ایک سٹیج پر بیٹھ کرایک زبان بول رہےہیں۔ دیوبندی مولانا فضل الرحمان اوربریلوی اویس نورانی ایک دوسرے پر قربان ہورہے ہیں۔ یہ ہے انڈیا کا عملی جواب۔
1K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
عمران خان نےتین مرتبہ آرمی چیف کوایکسٹنشن کی آفرکی جسےشکریہ کےساتھ ٹھکرادیاگیا۔کہاگیاکہ اگروہ انکی حکومت بچالیں تووزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم وزراانکی مرضی سےلگالیں گےلیکن جب وہ نیوٹرل رہنےپرمصررہےتوسوشل میڈیاسےچیف اورڈی جی آئی کی کردارکشی کی مہم شروع کردی گئی۔اسےکہتےہیں محسن کشی۔
5K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
عمران خان نےجاتےجاتےبھی اپنی احسان فراموشی اورسفاکیت کی روایت زندہ رکھی۔ ہمارےدوست اسد قیصراورقاسم سوری سےآئین شکنی کروا کر آرٹیکل 6 کےلئےفٹ کروایا۔وہ جنرل اسد اورجنرل قاسم بھی نہیں ہیں کہ بچ جائیں گے۔چودھری سرورہوشیار نکلے۔ شاید آرڈیننس فیکٹری کے سربراہ عارف علوی بھی پھنس جائیں
5K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
دو باخبرترین صحافیوں نجم سیٹھی اورحامد میرکا دعویٰ ہےکہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیراسدکی کیبل میں مرضی کی ترمیم کی گئی ہے۔اب ضروری ہوگیاہےکہ عدالت قریشی،سیکرٹری خارجہ اوراسد کوبلا کر حقیقت معلوم کرے۔ کیونکہ جعلی الیکشن سے سیلیکٹ ہونے والی حکومت کوئی بھی جعل سازی کرسکتی ہے۔
5K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
عمران لفافی۔۔تمہاری ساری زندگی لفافوں پر گزری ہے۔ نوازشریف سے پلاٹ لیا۔ گولڈ سمتھ کے لفافوں سے بچے پال رہے ہو۔ تمہارے لفافوں میں جہاز اور لینڈ کروزر آتے ہیں۔ تمہیں حکمرانی بھی لفافوں میں پڑے ووٹوں سے دلوائی گئی۔ اور آج جب سیلاب زدگان کی بات آئی ہے تو آپ کو فیڈریزنگ بری لگی۔
12K
5K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
ایک ضروری اعلان: عمران خان سے آئین شکنی کروانے پانچ مشیر اور وز��ر وہی ہیں جن کی فائلیں اور کرپشن کیسز تیار ہیں اور حکومت تبدیل ہوتے ہی انہیں جیل جانا ہے۔ اس لئے ان کے بھرپور کوشش ہے کہ وہ اپنے ساتھ عمران خان کو بھی جیل کا ساتھی بنادیں۔
4K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
ہزارہ مقتولين کےورثا کہتےہیں کہ لاشیں تب دفنائیں گےجب عمران خان آئیں گے۔وہ کہتے ہیں کہ تب جائیں گےجب وہ لاشیں دفنائیں گے۔مولانا طارق جمیل رہنمائی کریں کہ کس کاموقف درست ہے؟ مفتی علی محمدخان بتائیں کہ کوئٹہ جانےکی بجائےحکمران کاترک اداکاروں سے ملاقات سےبھی عرش ہل گیا ہوگا یا نہیں؟
1K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
زرداری اور نوازشریف کی انقلابی تقریروں کے بعد اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی توڑنے، باقی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے جبکہ میاں نواز شریف پہلی میسر فلائٹ سے پاکستان واپسی کا اعلان کریں۔ نہیں تو ان کی تقریروں کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا جائے گا۔
2K
2K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
قرب قیامت کی نشانی۔۔۔پرویز مشرف اور الطاف حسین کا وکیل فروغ نسیم، میاں نواز شریف سے وطن واپسی کے لئے ضمانت مانگ رہا ہے۔
2K
4K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے ۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ سب سے بڑی اور حیران کن گواہیاں زلفی بخاری، فیصل جاوید ، ان کے اے ڈی سی بھائی اور مانیکا خاندان کی ��وں گی۔
3K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پنجاب کےسب سےبڑے۔۔۔۔۔۔۔۔پرویز الٰہی کوپی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ بننامبارک ہو۔امیدہےوہ اپنےقائد عمران خان کی خواہش کااحترام کرتےہوئے حلف اٹھاتے ہی جعلی اسمبلی توڑیں گے اور ان کی تائید میں محمود خان پختونخوا کی اسمبلی توڑیں گے تاکہ ثابت ہوجائے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات میں سنجیدہ ہے۔
8K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
یہ بےغیرت' بےشرم اورغلیظ انسان مجھے شیطان کہہ رہا ہے حالانکہ قرآن مجید میں اللہ نے جادو ٹونے کے عمل کو شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ امریکہ اور گولڈسمتھ کےلانچ کردہ لوگوں کی دلالی سےفرصت پاکر اگر کبھی گل صاحب قرآن کو بھی پڑھتےتو پھرمجھے شیطان کہنے کی بجائے وہ جادوٹونے کوعمل شیطان کہتے۔
@SHABAZGIL
Dr. Shahbaz GiLL
2 years
سلیم صافی اور ان سے ایسی خبریں لگوانے والے شیطان بے شرمی کے اعلی مقام پر ہیں۔جب میں نے کورڈینیشن کے لئے شہید جنرل سرفراز کے بیٹے کیپٹن احمد سے فون پر بات کی تو ایسی اپنائیت تھی آواز میں جیسے دو بھائی بات کر رہے ہوں۔شہدا کے خاندان نے اس طرح خان صاحب کا احترام کیا جیسے کوئی اپنا ہو
790
3K
11K
17K
4K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
آج میاں شہباز شریف سے ایک گھنٹے بالمشافہ ملاقات میں اور مولانا فضل الرحمان سے بذریعہ فون گپ شپ ہوئی۔ اندازہ ہوا کہ نہ صرف اپوزیشن کا معاملہ صحیح ٹریک پر چل رہا ہے بلکہ اگلے 48 گھنٹوں میں عمران خان کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ جس کے بعد شاید ووٹنگ کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
4K
2K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
صحافی گوہر وزیرکو فورا رہا کیاجائے۔اگر محسن داوڑ سےبات کرناجرم ہے توپھر وزیراعظم سمیت ان تمام وزرا کو بھی اندر کیاجائے جنہوں نےچند روز قبل اسی محسن داوڑ کوقائد بناکر ان کے بل کو اسمبلی سے پاس کروایا۔ لاڈلوں کے لئے ایک اور صحافیوں کےلئے دوسرا معیار کیوں؟ْ
2K
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
جان اللہ نے لینی ہے کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ۔ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے بے پناہ جرات اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔ کیا اب غیرت کا تقاضا نہیں کہ ان پر منشیات سملنگ کا الزام لگانے والے لوگ جان اللہ کو دینے کے لئے چلو بھرہیروئن پی کر ڈوب مریں۔
977
3K
13K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ۔۔۔آج کا دن پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔۔۔آج پتہ چلے گا کہ اس ملک میں آئین کی حکمرانی ہے یا پھر مصلحتوں ، سازباز اور نظریہ ضرورت کا؟
2K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
مسلم لیگ(ن)،مسلم لیگ (ق)پیپلز پارٹی،اے این پی،بی این پی مینگل،جے یو آئی،ایم کیوایم اور باپ پارٹی۔۔۔ گویاقومی سیاسی،مذہبی اورقوم پرست جماعتیں ایک طرف جبکہ گولڈ سمتھ کا لانچ کردہ جادوگروں کا لاڈلادوسری طرف ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں انصاف کے ترازو کا پلڑا کس کے حق میں جھکتا ہے؟
10K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مصر کے نمبرون قاری شیخ محمود شحاتُ سے مولاناُ فضل الرحمان کے گھر ملاقات اور گپ شپ کا موقع ملا۔ ان کی زبانی قرآن کریمُ کے تلاوت سننے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔
Tweet media one
3K
962
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ(ن) کے دو مجاہدین سے گپ شپ کی۔ خراج تحسین کے یوں مستحق ہیں کہ دونوں شریفوں سے وفاداری کے جرم میں گرفتار ہیں اور ان کے لندن پہنچ جانے کے بعد بھی ان کے حوصلے جوان ہیں۔ ایسے ہی چند دانے بچے ہیں جو بے وقعت ہونے والی سیاست کو آج بھی عزت بخش رہے ہیں۔
Tweet media one
2K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
وزیراعظم ہاوس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سے سامان کی بنی گالہ منتقلی شروع ہوگئی ہے۔ ایک اہم وزیر جو بچ بچاو میں اہم کردار ادا کر رہے تھے ، نے بھی سرکاری گھر کو خالی کرنا شروع کردیا۔
7K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد دی ۔ ان کی یہ بات سن کر خوشی ہوئی کہ نئی حکومت کو انتقام سے مکمل گریز کرنا چاہئے اور ساری توجہ معیشت اور گڈ گورنینس پر مرکوز رکھنی چاہئے۔
Tweet media one
2K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
70 کی دھائی میں سرکاری سکول کے ٹیچر کی حیثیت میں ریٹائرمنٹ لینے والے قاری ولی محمد کے بیٹے اور سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر احمد کے والد، سابق سینیٹر حمداللہ کو تاحکم ثانی غیر پاکستانی ڈیکلیئر کردیا گیا۔ حافظ حمداللہ 2002 سے 2006 تک صوبائی وزیر صحت بھی رہے۔ یہ ملک ہے یا شہرناپرسان؟
1K
5K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
ہر خاص و عام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر انہیں کہیں میاں شہباز شریف یا مریم نواز شریف ملیں تو انہیں آگاہ کریں کہ آپ کی حکومت نے جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کا جو کیس دائر کیا تھا، اس کا فیصلہ آگیاہے اور قوم اس حوالے سے آپ کے تبصرے اور رہنمائی کی منتظر ہے۔
1K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
جسٹس فائز عیسیٰ عدلیہ کے فخر ہیں۔ ان کے خلاف ریفرنس سے کیا یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ پاکستانی اداروں میں بہادر لوگوں کی جگہ نہیں رہی۔ اپنے آپ کو انقلابی کہنے والے صدر عارف علوی نے وہ انگلیاں کاٹی کیوں نہیں جن پر وہ جسٹس فائزکے خلاف ریفرنس پر دستخط کررہے تھے۔
3K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
1 year
اللہ تعالی عمران خان کو لمبی زندگی اور ہدایت دے۔ اللہ ان کی جان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور انہیں شر پھیلانے سے بھی باز رکھے۔ آمین ثم آمین
Tweet media one
6K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
شرک کواللہ نےسب سےبڑا اورناقابل معافی گناہ قراردیاہے۔ عمران خان نے فتوی دیاکہ جن لوگوں نےانکےحکم پرووٹ نہیں دیاوہ شرک کےمرتکب ہوئے۔ اس معاملےپرجوعالم یامبلغ خاموش رہےگاوہ اللہ کی پکڑ میں آئےگا۔ یہ علما اورمبلغ قوم کوبتائیں کہ قبروں کوسجدہ کرنااورکالاجادو کرناشرک ہےیاووٹ نہ ڈالنا؟
5K
4K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
مطیع اللہ جان سے کبھی دوستی نہیں رہی۔ وہ مجھے شدت کی حد تک ناپسند کرتے ہیں۔ میرے خلاف کالم بھی لکھے اور بولتے بھی ہیں۔ مجھے بھی کئی حوالوں سے ان کے طرز صحافت سے اختلاف ہے لیکن وہ بہادر صحافی ہیں۔ آج ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ظلم ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا سب کا فرض ہے۔
599
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
منشیات کی بنیاد پر رانا ثنا اللہ کے گرفتاری پی ٹی آئی کے خلاف گہری سازش معلوم ہوتی ہے۔ منشیات یا منشیات فروشوں سے تعلقات رکھنےکی بنیاد پر اگر سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں کو رواج دیا گیا تو پی ٹی آئی کا تو ستیاناس ہوجائے گا۔۔
2K
4K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 months
یہ ڈاکٹر خرم اشفاق قاضی صاحب ہیں جو سافٹ وئر انجیرنگ کے ماہر ہیں اور پی ایچ ڈی کرکے اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لفظ لگا چکے ہیں۔ کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں ۔ گذشتہ جرگہ میں میرے مہمان تھے اور مجھے میزبانی کے اعزاز سے نوازا۔
Tweet media one
866
1K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
ٓازاد کشمیراسمبلی سےخطاب کےدوران ہٹلر کی جرمنی اورمقبوضہ کشمیر کے تناظر میں عمران خان صاحب کا یہ تجزیہ سونے کے حروف سےلکھنے کے قابل ہےکہ قومیں جنگوں سے نہیں بلکہ ججز کو ڈرانے، میڈیا پر کنٹرول ،غداری کےفتووں اورخوف کی فضا سے تباہ ہوتی ہیں۔اوریہ اصول ہرقوم پر یکساں لاگو ہوتے ہیں۔
2K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
ایک تجویز کشمیر کے لئے۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کی خاطر آئیے اس یوم آزادی پر سب اپنے گھروں اور دفاتر پر پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرا دیتے ہیں۔ اگر اپنے ٹویٹر وغیرہ کے ڈی پیز پر بھی دونوں جھنڈے لگا دیتے ہیں۔
1K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
یا اللہ تیر شکر ۔ پاکستان رسوائی سے بچ گیا۔ وزیراعظم نے بلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں لکھی ہوئی تقریر کی۔ بلاول بھٹو کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ رہے ۔ اللہ کرے میڈیا سے گفتگو نہ ہو اور وزیراعظم کوئی نیا گل کھلائے بغیر پاکستان واپس لوٹے۔
4K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
یوم تکبیر۔۔بھٹو نےایٹمی پروگرام شروع کیا چنانچہ ہم نےانہیں پھانسی لگا دی۔ ڈاکٹرعبدالقدیر کابنیادی کرداررہا چنانچہ ہم نےرسوا کرکے گھر میں بند کرایا۔ میاں نواز شریف نے دھماکے کئے، چنانچہ ہم نے ایک بار جلاوطن کیا اور دوسری بار جیل میں ڈالا۔ تبھی تو کہتے ہیں کہ ہم زندہ قوم ہیں
2K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
میڈیااوربالخصوص جنگ وجیومیرےرزق کاوسیلہ اورعزت کاذریعہ ہیں لیکن میرےچینل سمیت جسطرح میڈیانےایک پراسرارامریکی خاتون کی پاکستانی قیادتطکی کردارکشی پرمبنی خبرچلائی،اس سےبطورصحافی میراسرشرم سےجھک گیا۔اسکی مذمت کرتا ہوں۔اگرخبرچلانی ہی تھی توپھراس خاتون کاپوراپس منظربھی سامنےلانا تھا۔
3K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
باخبر ذرائع کےمطابق صدر عارف علوی نے جنرل سرفرازشہید اوردیگرشہدا کےجنازے میں جانےکی خواہش ظاہرکی لیکن پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا ٹرولز کی طرف سےشہداکےمعاملےپرجو خرافات شئیرکئےگئے اسکی وجہ سے شہدا کی فیملیز کی صفوں میں پائےجانےوالےغم و غصےکی وجہ سے انہیں آنےکا گرین سگنل نہیں دیا گیا۔
5K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
میں بحیثیت پختون کراچی میں اردو زبان کےبارے میں اور لاہور جلسہ میں پنجابی قوم کےبارےمیں محترم محمود خان اچکزئی کےریمارکس کی مذمت کرتاہوں۔اس طرح کےفورمز پرتاریخی اختلافی امورکو چھیڑنا بہادری ہےاورنہ دانائی۔ اچکزئی صاحب معذرت کریں تو اس سےان کا قد بڑھے گا۔
1K
765
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے طالبان کی امارات اسلامی کے وزیر خزانہ ہدایت اللہ بدری المعروف مولوی گل آغا کے ساتھ۔
Tweet media one
1K
508
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
شہباز شریف اور ان کی ٹیم غرور اور تکبر سے بچیں۔ زبان چلانے کی بجائے چینیوں کو رول ماڈل بنا کر عمل سے اپنے آپ کو بہتر حکمران ثابت کریں۔ خوشامدیوں سے بچ کرہیں ۔ نہیں تو ان کا انجام بھی عمران خان، شہباز گل اور شبلی فراز جیسا ہوگا کیونکہ اقتدار کسی کے ساتھ وفا نہیں کرتا۔
2K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثار علی خان کے گھر جاکر ان سے معافی مانگیں۔ ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بیسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔
1K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
مزاحیہ اطلاعات کے مطابق آج بلاول بھٹو کو چائے پلاتے ہوئے مریم نواز نے جان بوجھ کر چائے کے لئے چینی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے بھائی کے ملوں سے منگوائی تھی تاکہ بٹ کڑاھی والے اور ڈی جے بٹ کی طرح وہ بھی گرفتار ہوسکیں۔
1K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
دو سال قبل آج کی شام ، پولنگ سٹیشنوں سے پولنگ ایجنٹوں کواور ٹی وی سٹوڈیوز سے ہم جیسے گناہگاروں کو نہ نکالا جاتا تو شاید پاکستان سے سیاست اور صحافت کا جنازہ نہ نکلتا۔ اس شام الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس نہ بیٹھتا تو شاید ملکی معیشت بھی نہ بیٹھتی۔
2K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
غیرسیاسی ٹویٹ: تکبراورغرور کی وجہ سےابلیس راندہ درگاہ ہوا تو اس نے دھمکی دی کہ باہرنکل کر وہ (زیادہ خطرناک ہوجائے گا اور) انسانوں کو گمراہ کرکے فساد پھیلائے گا۔ وہ فساد پھیلا رہا ہے اور پھیلاتا رہے گا لیکن کچھ بھی کرلے جنت میں دوبارہ نہیں جاسکتا۔ وماعلینا الاالبلاغ
2K
3K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
ایک مولوی صاحب بددعا دے رہا تھا کہ اللہ اسلام کے دشمنوں کے ملکوں پر کورونا وائرس نازل کردے جو انتہائی نامناسب عمل ہے۔ایسے بددعا کسی بھی انسان کو نہیں دینی چاہیے ۔ بہتر ہوتا کہ وہ یہ بددعا کرتے کہ اللہ تعالی ان ملکوں پر عمران خان کو حکمران بنا دیں۔
6K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
سب مسلم لیگیوں کے نام ای سی ایل سے نکل گئے لیکن محسن داوڑ کا نہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟۔ اگر وہ مجرم ہیں تو پھر ان سے ووٹ کیوں لیا؟۔۔
2K
2K
12K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
کورونا نےساری دنیا بدل دی لیکن نہیں بدلے تو تین انسان نہیں بدلے۔ٹرمپ کورحم نہیں آیا کہ وہ ایران سےپابندیاں اٹھائے۔مودوی کا دل نہیں پگلا کہ کشمیریوں پر مظالم بند کردیں اور عمران خان سیاسی نقادوں سے انتقام لینے سے باز نہیں آئے۔آج بھی ان کے ذہن پر شاہد خاقان اور میرشکیل سوار ہیں۔
4K
3K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
جو لوگ جسٹس ثاقب نثار کے پیچھے پڑگئے ہیں، وہ "ملک دشمنی" کے مرتکب ہورہے ہیں ۔ وہ تو ملک کے بابا رحمتے تھے ۔ انہیں کچھ ہوا تو ملک کون سنبھالے گا؟ ڈیم کون بنائے گا اور اس پر پہرہ کون دے گا؟
1K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
عمران خان سازش کررہے ہیں کہ فوج مداخلت کرے لیکن انشااللہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ، قوم ، اپوزیشن،عدلیہ اور فوج ایک پیج پر ہیں۔وہ پیج ہے آئین کے بالادستی۔ فوج بھی آئین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ صرف عمران خان اور ان کے چند ساتھی آئین شکنی پر مصر ہیں۔
3K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے والا عظیم دوست ہے۔ویسے تو ڈاکٹر عارف علوی صاحب بھی فارغ بیٹھے ہیں لیکن کیا عمران خان صاحب اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ کم ازکم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو چینی بھائیوں کی مدد کے لئے بھیج دیں۔ چینی بھی خوش ہوں گے اور پاکستانی بھی۔
2K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
آپ نےاپنی اصلیت واضح کردی۔ چونکہ تمہارےاور ہمارےاقدار میں زمین و آسمان کافرق ہےاسلئےتمہاراجواب دینااپنے وقارکےمنافی سمجھتاہوں۔ چونکہ شہدا کامعاملہ تھااسلئےبادل ناخواستہ مجھےتمہاراجواب دیناپڑا۔باقی آپ بکتےرہیں کیونکہ تمہیں اس کام کےلئےرکھاہے۔تمہاری اصلیت میں نے دوبارہ آشکاراکردی۔
9K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
عثمان ڈار کی وضاحت کے بعد ان کا پیچھا چھوڑدینا چاہیے۔وہ بے چارہ عمران خان کو پختون سمجھتا ہے جوکمبل بیچنے والوں کی طرح کروڑوں نوکریوں اور کروڑوں گھروں کی تعمیر کےدعوےسےحکومت شروع کرچکےتھے لیکن مرغی انڈوں پر آگئے۔ایسا تو کمبل بیچنے والےبھی نہیں کرتے جیسا عثمان ڈار کے لیڈر نے کیا۔
1K
3K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
6 years
زیر نظر اکاونٹ اور ٹویٹ دونوں جعلی ہیں جو بعض لوگ مجھے بدنام اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پھیلا رہے ہیں۔ میں گذشتہ شب وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی تقریر کے بعد جیو نیوز پر کئے گئےاپنے تبصرے کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔
Tweet media one
6K
4K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
ایک التجا ۔۔لیلة القدر کے موقع پر قوم کا ہر فرد یہ دعائیں ضرور مانگیں۔ (۱) یا اللہ عمران خان کوتوفیق دےکہ وہ کورونا وائرس کو اسی طرح تباہ کریں جسطرح انہوں نےپاکستانی معیشت کوکیا۔ ّ(۲) یااللہ عمران کے ہاتھوں پورےپاکستان کاوہ حشر نہ ہونےدیں جو انہوں نےپشاور اوربی آر ٹی کا کیا(آمین)
4K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
جوجوشخص تبدیلی لانے کی گناہ میں شریک نہیں ہوا،اسے ہر صبح دن کا آغاز اللہ کے شکر سے کرنا چاہئے۔ یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکرکہ تو نے ہر قسم کے دباواور لالچ کا سامنا کرنے کی توفیق بخشی اور دیگر اہل صحافت کی طرح اس قومی جرم کے ارتکاب اور قوم کی نظروں میں رسوا ہونے سے بچا لیا۔الحمدللہ
2K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
ٹرمپ دوراندیش ہوتا تو پاکستانی الیکشن کمیشن کے خدمات حاصل کر لیتا ۔جو آرٹی ایس سسٹم فیل کروا کر اور پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر ابھی تک ان کو بھاری اکثریت سے صدر ڈیکلیئر کر چکا ہوتا۔
2K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
4 years
اناللہ وانا الیہ راجعون۔ عارف وزیر کے قاتل پختونوں کے ہی نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔افسوس کہ کسی پختون وفاقی وزیر یا وزیراعلیٰ کو تعزیت یا مذمت کی ہمت بھی نہیں ہوئی۔کیا قیامت کے روز اس قتل کے بارے میں عمران خان اور محمود خان سے نہیں پوچھا جائےگا؟
Tweet media one
3K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
توشہ خانہ فیصلے سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ عمران خان نیازی کو صدر اور دیگر افراد کی کوششوں اور منت ترلوں کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے این آر او نہیں مل سکا۔صاف انکار ہوا یا معذرت ہوئی ہے۔
6K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
اسد قیصر کو اسد قیصر اور قاسم سوری کو قاسم سوری نہ کہیں تواورکیا کہیں۔ اسی طرح سیلیکٹڈ کو سیلیکٹڈ نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔۔ ساری سوری صاحب ! لیکن سیلیکٹڈ سیلیکٹڈ اور ایلیکٹڈ ایلیکٹڈ ہوتا ہے۔ ایسے توشوکت عزیز صاحب بھی بیک وقت دو حلقوں سے منتخب کروائے گئے تھے۔
5K
3K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
پینڈا کھلانے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق معاملے پر آف دی ریکارڈ اعتماد میں لینے پر مولانا کا شکریہ
Tweet media one
2K
716
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
آج حضرت مفتی تقی عثمانی' مولانا حنیف جالندھری اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے گھر عشائیے پر مجلس کی سعادت حاصل ہوئی۔
Tweet media one
2K
1K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
9 months
میاں شہباز شریف وہ خوش قسمت وزیراعظم ہیں جو اس گھر سے عزت کے ساتھ رخصت ہوئے ورنہ عموما اس گھر سے لوگ بڑے بے آبرو ہوکر نکالے جاتے ہیں یا پھر گرفتار کرکے جیل پہنچائے جاتے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے تک عزت افزائی کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔
4K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
دکھ کی بات ہے کہ جو شخص تین سال پاکستان کا وزیراعظم رہا' وہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے(خادم بدہن) کی نحوست بھری باتیں کررہا ہے۔ چار سال وزیراعظم رہتا تو چار ٹکڑے ہونے کی باتیں کرتا۔ انڈین میجر گوراو آریا ٹھیک کہتے ہیں کہ وہ انڈیا کا کام کررہے ہیں۔
8K
3K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
3 years
شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم۔۔۔۔۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا تھا۔ آج ہرا کر آپ نے اس توہین کا بدلہ لے لیا۔ پاکستان زندہ باد ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم پائندہ باد۔
300
958
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
رتی بھر گھبرانا نہیں۔۔۔۔پہلے دھرنےعمران خان کےلئے" کسی اور" نے کرائے تھے۔اب جب "کسی اور" نےنیوٹرل ہونےکا فیصلہ کیاتووہ حکومت ایک ماہ نہ چلاسکے۔ پھر"کسی اور" کےبغیروہ تحریک کتنےدن چلاسکیں گے؟ایسےعالم میں جبکہ پی ٹی آئی دوسرے درجےکےرہنماکرپشن کیسزکی وجہ سےجیلوں میں ہوں گے۔
6K
2K
11K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
2 years
ٹی وی دیکھنے والوں سے اپیل : نیازی ڈرامے کےبعداب کرکٹ میچز کاایک اورڈرامہ شروع ہورہاہے۔ جونیوزچینل بشمول میرےجیوچینل کےسیلاب زدگان کی بجائےکرکٹ میچ کی کوریج یاٹرانسمیشن کرے،سب دیکھنےوالےاسکابائیکاٹ کریں۔جوچینلز سیلاب زدگان کی مدداورکوریج کےلئےٹرانسمیشن کریں،اسکی ہرطرح کی مددکریں۔
3K
2K
10K
@SaleemKhanSafi
Saleem Safi
5 years
آئی ایم ایف کے بندے ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کرکے پاکستان کے قرضوں کے لئے شرائط طے کررہے ہیں ۔ معیشت پاکستان کا ، مستقبل پاکستانیوں کا جبکہ اختیار آئی ایم ایف کا ۔ یہ ہے نیا پاکستان ۔ کچھ مزہ آیا؟
2K
3K
11K