
Fraz
@NthngMtrs
Followers
10K
Following
23K
Media
3K
Statuses
20K
"میں سوال پوچھتا رہوں گا!" ایک بچہ اگر بار بار فیل ہو رہا ہو تو اسکی نشونما کیلئے اس کے 100 میں سے 20 نمبر آنے پر بھی اسکی کوشش کی تعریف ضروری ہے۔ برائے مہربانی درج ذیل نقاط پڑھیں اور میری رہنمائی فرمائیں کہ حکمرانوں، اشرافیہ، بیوروکریسی کی کون سی نشونما باقی ہے؟ یہ ذہنی گروتھ
35
203
605
"میرے پسندیدہ محمد حنیف" حنیف صاحب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کا دیا تمغہ بلوچستان پر احتجاجاً واپس کیا تو لکھا تھا کہ غریب ملک کی بھی کیا حیثیت، ہر ایرا غیرا اصول کی کیچڑ اچھالتا پاس سے گزر جاتا ہے۔ عراق تا لبیا، ثابت شدہ مغربی مظالم پر تو نہ مانگے کی برطانوی شہریت واپس نہ کی، نہ
’بند کمروں میں ہر کوئی چھوٹی چھوٹی خوشامد کر لیتا ہے، پبلک فورم پر نپے تلے انداز میں سپاس نامے پیش کیے جاتے ہیں لیکن فنکار کا اصلی امتحان اُسی وقت ہوتا ہے جب سٹیج بڑا ہو اور سُر سنگیت کو سمجھنے والے سامنے بیھٹے ہوں۔‘ محمد حنیف کا کالم: https://t.co/sot5fsrVw7
11
38
114
Proclaim VoIP is opening channel partnerships nationwide. Enjoy evergreen commissions, strong payouts, and long-term growth. Limited spaces available.
0
1
20
تارکوفسکی کی Mirror فلم نہیں، خاموشی، کرداروں و عکس بندی سے لکھی گئی شاعری ہے۔ ایک جگہ کرداروں کی گفتگو کا مفہوم یہ نکلتا ہے کہ ہم خوش تھے لیکن اس وقت علم نہ تھا۔ کاش جتنی بھی خوشی ہماری زندگیوں میں لکھی ہے، ان لمحات کو جیتے ہوئے علم بھی ہو اور احساس بھی!
3
4
36
مجھے دیسی سٹائل آملیٹ تمام لوازمات کے ساتھ پسند ہے۔ گزشتہ دنوں چند روز کیلئے امی آئی ہوئی تھیں؛ آج فریزر کھولا تو اس میں یہ پیکٹ نظر آئے۔ ابھی آملیٹ بنایا ہے۔ خدا ہر ایک کی ماں کو اور ماں جیسی شفقت دینے والی جو شخصیت بھی زندگیوں میں ہے، انہیں دکھ درد سے دور ہمیشہ قائم رکھے!
14
3
142
یہ اس موضوع پر آخری تبصرہ ہے۔ شہباز صاحب کی ٹرمپ کی تعریف بر محل اور اچھی پیشرفت تھی۔ ٹرمپ خود پاک بھارت جنگ پر اس سے زیادہ یہی بات کر چکا ہے۔ دوسری طرف شہباز صاحب کو مستقبل میں کچھ الفاظ حسب منصب استعمال کرنے چاہیں، ورنہ ضرورت سے زیادہ ایکسپوژر (مودی کیطرح) اہمیت کم کر دے گا۔
1
17
119
جنکے خیال میں پاک امریکہ تعلقات، پاک چین تعلق پر اثر انداز ہوں گے؛ عرض ہے کہ چین کی اپنی پوری کی پوری پالیسی معیشت کے گرد گھومتی ہے۔ اسلیے آج اسکے پاس امریکہ سے روس و اسرائیل سے پاکستان تک دنیا بھر کی مارکیٹ ہے۔ لہذا اگر ہم سمجھدار ڈپلومیسی سے چلیں تو چین کو کوئی مسئلہ نہ ہوگا۔
5
9
67
میں کسی ایسی چیز میں بہت اچھا ہوں جو ویسے کوئی قابل فخر بات نہ ہو، لیکن اس میں کھل کر صلاحیت دکھانے کا موقع مل جائے اور حالات موافق و موقع مناسب ہو تو اسے قسمت کہتے ہیں۔
3
1
38
شہباز صاحب جس سپیڈ سے جا رہے ہیں عین ممکن ہے ٹرمپ انہیں امریکی صدارت کا نہیں تو کم از کم اپنی جائیداد کا کچھ وارث بنا دے 😀 مذاق (اور اختلافات) اپنی جگہ لیکن تمام حقائق ملحوظِ خاطر رکھیں تو حقیقت یہ ہے کہ یہ بہت اچھی سفارتکاری ہے۔
76
176
934
ستمبر 2024 43$ ارب کے مقابلے میں اس ستمبر چین کی امریکہ ایکسپورٹ 31$ ارب رہ گئیں. اتنی بڑی کمی کے باوجود انکی مجموعی ایکسپورٹ ٪8 بڑھی ہیں، کیونکہ افریقہ، ایشیا، یورپ کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ آج کے دور میں "اپنے گھوڑے ہمیشہ تیار رکھیں" کا مطلب معیشت مضبوط کرنا ہے!
2
11
84
I’ve been fighting the Outlook inbox battle for myself & others, here's how to reclaim your time with 5 Outlook hacks. 🧵1/5 Tip 1: THE UNSUBSCRIBE TRICK Create a rule that moves anything from your inbox to a separate folder containing the words “unsubscribe” or “email
4
0
1
افغانستان پاکستان کے پشتون علاقوں پر حق جتاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان میں ریفرنڈم ہو تو وہاں کی پشتون آبادی پاکستان کا حصہ بننا چاہے گی۔ لاکھوں افغانوں، جو پاکستان رہنا چاہتے ہیں، کے برعکس یہاں سے شاید مٹھی بھر لوگ بھی وہاں منتقل نہ ہوں۔ اسی لئے معیشت سب سے اہم ہوتی ہے۔
3
19
101
یہ چین کے گرد امریکی اڈے ہیں۔ امریکی دفاعی بجٹ ~850$ ارب ہے۔ چین اپنی معیشت کے حجم سے یہی کرے تو اسکا دفاعی بجٹ ~600$ ارب ہونا چاہئے، جبکہ وہ نصف ہے۔ اسیطرح چین کو اڈوں کا جواب دینے میں جلدی نہیں۔ اس بات میں کوئی مشکل فلسفہ نہیں چھپا کہ چین کی اولین ترجیع پہلے اپنی معیشت ہے۔
4
12
56
کہیں جنگ کی خبر سنوں تو دل میں چین کی عزت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ملک کی تعمیر کی خاطر لڑائی سے حتی المقدور بچنے کی کمال پالیسی ہے۔ اسی لیے امریکہ سے سرد تعلقات کے باوجود اسرائیل کی سب سے بڑی بندرگاہ، حائفہ بھی چین کے زیر انتظام ہے اور پاکستان سے افریقہ و جنوبی امریکہ تک پراجکٹس بھی!
6
26
138
1893 میں افغانستان نے برطانوی حملے کے خوف سے ڈیورنڈ لائن تسلیم کی اور 47 تک اسے بنا مسئلہ بنائے تسلیم کئے رکھا۔ بٹوارے کے دوران برطانیہ سے معاملات طے کرنا افغانستان کی ذمہ داری تھی، ہماری نہیں۔ باقی رہ گئے ہم، تو ہمیں تو وہ معاملات بھی سلجھانا نہیں آتے جو ہم نے خود شروع کیے ہوں۔
1
15
65
دونوں بیانات مکمل درست نہیں۔ 65 میں ظاہر شاہ کی حکومت تھی اور اسکے تعلقات پاکستان کی نسبت انڈیا سے بہتر تھے لیکن اسکے باوجود اس جنگ میں افغانستان نے اپنی نیوٹریلٹی کسی حد تک برقرار رکھی۔ بلکہ پاکستان نے افغان بارڈر سے فوج نکالی تو اس نے فائدہ اٹھانے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔
2
3
23
کسی نے کہا تھا: پاگل پن یہ ہے کہ ایک ہی عمل بار بار اس امید کے ساتھ دہرایا جائے کہ اس بار نتیجہ تبدیل ہو جائے گا۔ ۔ نسل در نسل یہی چلتا رہے تو پھر وہ کام نہ کرنا پاگل پن ٹھہرتا ہے۔ حالات دیکھتے ہوئے یہ بات قابل اطمینان ہے کہ ہم سب نارمل ہیں۔ ۔
0
0
13
یہ عظیم ترین گانوں میں سے ایک ہے۔ 1973 میں رلیز ہوا، لیکن پزیرائی نہیں ملی 1975 میں دوبارہ رلیز کیا گیا اور تاریخ کا حصہ بن گیا۔ ہم بس محنت ہی تو کر سکتے ہیں۔ کبھی وقت سازگار نہیں ہوتا، لیکن وقت ایک سا بھی تو نہیں رہتا۔ اس گانے کی کہانی بھی یہی ہے، یہی اسکی شاعری بھی: Dream on
0
1
16
کسی مہمان کی آمد پر گھر کا سارا گند کسی کمرے یا الماری میں پھینکنے کو صفائی نہیں کہتے۔ ایسی حرکت کی حمایت صرف کوئی گندگی پسند کرنے والا یا کند ذہن ہی کر سکتا ہے۔ یہی حال انصاف و عدل کے کٹہرے کی بجائے پولیس مقابلوں کی حمایت کرنے والوں کا ہے۔
3
8
49
78 سالوں میں یہ بات ثابت شدہ۔ہے کہ ہمارے حکمرانوں کے پاس ہر مسئلے کا حل سیمنٹ و سریہ ہے، جس مسئلے میں یہ استعمال نہیں ہوتے اس میں یہ دیکھیں کہ کیا انکی جگہ کوئی دوسری پیسے خرچ یا بانٹنے والی آئٹم لے سکتی ہے؟ جہاں یہ بھی ممکن نہیں وہاں تسلی رکھیں، کسی کے پاس کوئی برا حل بھی نہیں۔
0
3
28
کہاوت ہے کہ شطرنج میں چلنے والے مہرے ایک دوسرے کے دشمن جبکہ ان کو چلانے والے اکثر دوست ہوتے ہیں۔ جب ایک ہی کھیل کئی کئی دہائیاں چلتا رہے تو سمجھ جائیں کہ پٹ صرف مہرے رہے ہیں، انہیں لڑانے مرانے والے طاقتور اسے ختم کرنا ہی نہیں چاہتے، ورنہ ایک ہی کھیل اتنی دیر کیسے چل سکتا ہے۔
2
17
76
ٹکنالوجی آرٹیکلز پر ملنے والی کچھ feedback کے بعد کوشش کی ہے کہ مزید آسان فہم انداز میں لکھا جائے، موضوع LLM استعمال کرنے کی آپشنز ہیں۔ LLM وہ AI ماڈلز ہیں جن پر Grok و Chat GPT بنے ہیں۔ ضرور پڑھیں اور رائے دیں! Understanding Your Options With LLMs https://t.co/ws9ObEAAra
linkedin.com
Large Language Models (LLMs) such as ChatGPT, Gemini, Grok and Claude are being used to answer questions, write essays and even reason about complex ideas. These are specialized type of AI models...
1
6
31
اباما کو حلف اٹھانے کے چند ماہ بعد ہی نوبل انعام دیا گیا جبکہ اس نے نہ صرف افغانستان میں 30 ہزار زیادہ فوجی بھجوائے، بعد میں لیبیا، یمن، شام میں مزید آپریشنز کئے۔ اسکی صدارت کے صرف آخری سال 26 ہزار بم گرائے گئے۔ بد سے بدنام برا ہی ہوتا ہے، اباما کے پاس صرف لفاظی تھی!
6
14
74