مدت کے بعد پھر تیری یادوں کے ساتھ ساتھ
بارش ھوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ھم
چپ چاپ سوگوار تجھے سوچتے رھے
آنگن میں بیٹھ کر تو کبھی رھگذار میں
پیڑوں سے لگ کے اور کبھی دیوار و در کے ساتھ
کر کر کے انتظار تجھے سوچتے رھے۔۔
بُرا لگے گا ہمیں گر ہمارے ہاتھ سے پھول
ترے علاوہ کوئی دوسرا قبول کرے
مَیں زندگی میں فقط تجھ کو دیکھ پایا ہوں
خدائے خواب مِرا دیکھنا قبول کرے
شام بخیر
Good evening
ہم بھی ہیں طلب گار تیــــــری بزم سلامت
ساقی تیـــــرے قربان کوئی نظر اِدھر بھی
مانا کہ حیاء آنکھ مِــــــــلانے نہیں دیتی
ممکن نہیں کیا ایک عنایت کی نظـــر بھی 🖤🥀
shaba khair
جو دُعا کو ہاتھ اٹھائے بھی تو مُراد یاد نہ آ سکی
کسی کارواں کا جو ذکر تھا وہ پسِ غُبار کہاں رہا
یہ طُلوعِ روزِ ملال ہے سو گِلہ بھی کس سے کریں گے ہم
کوئی دلرُبا کوئی دل شِکن کوئی دل فِگار کہاں رہا
شب بخیر