
SADAF AMJAD
@Sadaf_Amjad_CSP
Followers
36
Following
150
Media
458
Statuses
1K
My Ideology is Islam & My Identity is Pakistan.🇵🇰❤ IT Specialist 👩🏻💻 Writer ✍🏻📰 Social Worker 💫✨ Postgraduate in Islamic Law & Jurisprudence🎓📄⚖
Joined August 2020
یہ کائنات کا سب سے حسین منظر ہے، کوئی مقابلہ نہیں
19
827
7K
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ (مسنداحمد،۵۷۰۷)
0
0
0
حضرت ابوھریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے جانی دوست ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تین چیزوں کی وصیت کی ہے کہ موت سے پہلے ان کو نہ چھوڑوں۔ ہر مہینہ میں تین دن روزے۔ چاشت کی نماز اور وتر پڑھ کر سونا۔ (صحیح بخاری،۱۱۷۸)
0
0
0
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے: ’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۴)
0
0
0
آپ ﷺ نےفرمایا: کوئی شخص بھی ایسا نہ ہو گا جو جنت میں داخل ہونے کےبعد دنیا میں دوبارہ آنا پسند کرے‘ خواہ اسے ساری دنیا مل جائےسوائے شہید کے۔اس کی یہ تمنا ہو گی کہ دنیا میں دوبارہ واپس جاکر دس مرتبہ اور قتل ہو( اللہ کےراستے میں )کیونکہ وہ شہادت کی عزت وہاں دیکھتاہے۔ (بخاری،۲۸۱۷)
0
0
0
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ (جامع ترمذی،۴۸۶)
0
0
0
حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: اے الله کے رسول! ہم کون سا مال حاصل (کرنے کی کوشش) کریں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: "تمہیں چاہیئے کہ (1) شکر کرنے والا دل حاصل کرو، اور (2) ذکر کرنے والی زبان، اور (3) ایسی مؤمنہ بیوی جو آخرت کے معاملات میں مرد کی مدد کرے." ماجہ 1856
0
0
0
جمعہ کے روز ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا جب کہ نبی ﷺ خطبہ دے رہے تھے ‘ تو نبی ﷺ نے اس سے کہا :’’ بیٹھ جاؤ تم نے اذیت دی ۔‘‘ (سنن ابوداؤد،۱۱۱۸)
0
0
0
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا ، یا رسول اللہ ! میری دو پڑوسی ہیں ، تو مجھے کس کے گھر ہدیہ بھیجنا چاہئے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس کا دروازہ تم سے قریب ہو ۔ (صحیح البخاری : 2595)
0
0
0
رسول الله ﷺ نے فرمایا: إِيَّاكُمْ وَسُوءَ ذَاتِ الْبَيْنِ فَإِنَّهَا الْحَالِقَةُ دو (فریقوں، دوستوں، رشتہ داروں) کے درمیان برائی ڈالنے سے بچو! کیونکہ وہ (دین کو) مونڈنے والی ہے. ترمذی 2508 (مشکوٰۃ المصابيح 5041)
0
0
0
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)
0
0
0
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں ۔ اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے، حسین قبائل میں سے ایک قبیلہ ہیں” ۔ (ترمذی،۳۷۷۵) رضی اللہ تعالی عنہ
0
0
0
نبی ﷺ سے عاشوراء (10 محرم الحرام) کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: "میں الله سے امید رکھتاہوں کہ یہ پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا." مسلم 2746 (مسلم 2747؛ ابوداؤد 2425؛ ترمذی 752؛ ماجہ 1738؛ مشکوٰۃ 2044)
0
0
0
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے: ’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۴)
0
0
0
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حجر اسود جنت سے اترا، وہ دودھ سے زیادہ سفید تھا، لیکن اسے بنی آدم کے گناہوں نے کالا کر دیا۔ (جامع ترمذی : 877)
0
0
0
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرند یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اس کی طرف سے صدقہ ہے ـ۔ (صحیح بخاری، ٢٣٢٠)
0
0
0
رسول الله ﷺ نے فرمایا: دنیا کا تباہ ہوجانا الله تعالیٰ کے نزدیک ایک مسلمان شخص کے (ناحق) قتل کے مقابلے میں بہت معمولی ہے. نسائی 3992 (ترمذی 1395؛ مشکوٰۃ 3462)
0
0
0
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے : ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جس میں اللہ کا ڈر نہ ہو، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ۔ (سنن نسائی، ۵۴۶۹)
0
0
0
رسول الله ﷺ نے فرمایا: الله تعالیٰ کے نزدیک کسی مومن کا ناحق قتل، ساری دنیا کے زوال اور تباہی سے کہیں بڑھ کر ہے. ماجہ 2619 (نسائی 3991، 3994)
0
0
0
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔ (صحیح بخاری، ۵۵)
0
0
0