ہماری پاک سرزمین یعنی پاکستان اور تمام پاکستانیوں بالخصوص وہ مومنین جو آج کل بارش ، طوفان اور سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں انکے لیے بے شمار دعائیں کربلا المقدسہ کی سرزمین پاک پر کہ اللہ تبارک و تعالی بحقِ رسول اللہ و آلِ رسول اللہ سب کی پریشانیاں دور فرمائے ۔
عباس(ع) کی نظروں سے کوئی پڑھ کر تو دیکھے
احساس کی اک نہجِ بلاغہ ہے سکینہ(س)
جشنِ آمدِ شہزادی سکینہ(س) بنت الحسین(ع) آپ تمام مومنین کو بہت بہت مبارک ہو!
یہ منظر شیخ رحمت علی حال میں ہونے والی محفل کا ہے جہاں جناب میر حسن میر اور سامعینِ محفل نے ہم آواز ہو کر اس خوبصورت شعر کی ادائیگی کی
یہ تیرے فاقوں کا صدقہ ہے اے حسین ع کی ماں
جو گھر سکون سے اہلِ عزا کے چلتے ہیں