دانيال ميلك
@Daniyal72152871
Followers
2K
Following
10K
Media
125
Statuses
6K
Sports Soccer News Entertainment
Pakistan
Joined December 2017
کچھ بھی کر گزرنےمیں دیر کتنی لگتی ہے!! پھول کو مسلنے میں دیر کتنی لگتی ہے!! اُس نے ہنس کر دیکھا تو مُسکرا دیے ہم بھی ذات سے نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے!! جب یقیں کی بانہوں پر شک کے پاؤں پڑ جائیں چوڑیاں بکھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے!#اردو_زبان
0
1
4
ہم سانس لے رہے ہیں اُس شہر میں جہاں پر دشنام ہے شرافت،انسانیت ہے گالی بُھوک سے بھی مررہےہیں کہتے ہوئے بھی ڈررہےہیں دیکھی نہیں تھی ہم نےایسی بھی قحط سالی ناآشناہیں اب بھی لوگ اِس خزاں سے جالبؔ جس نے میرے چمن کی ہر تازگی چُرا لی #اردو_زبان
0
1
2
یوں سجا چاند کہ جھلکا تیرےاندازکا رنگ یوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہمراز کا رنگ سایۂ چشم میںحیراں رُخِ روشن کا جمال سُرخیِ لب میں پریشاں تری آواز کا رنگ بے پئے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شب شیشۂ مے میںڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ #اردو_زبان
0
1
2
بے پئے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شب شیشۂ مے میںڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ چنگ و نے رنگ پہ تھے اپنے لہو کے دم سے دل نے لے بدلی تو مدّھم ہُوا ہر ساز کا رنگ اک سُخن اور، کہ پھر رنگِ تکلّم تیرا حرفِ سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ #اردو_زبان
0
4
2
گریہءِ آخرِ شبّ میں کوئی دِقت نہ بنا اختلافات ہیں انسان کا خاصہ تحسین بحث کرنی ہے تو کر. بحث کو نفرت نہ بنا #اردو_زبان
0
0
1
بھائی روکا تھا تُجھے گھر میں یہ لعنّت نہ بنا بیٹیاں رِزق میں برکت کا سبب ہوتی ہیں گھر کی رحمّت کو غلط سوچ سے زحمّت نہ بنا عکس کا ہونا ہے مشرُوط ترے ہونے سے خود کو پہچان مگر عکس کو حیرت نہ بنا نیند کو طاق پہ دھر اور دِیّا پہلُو میں #اردو_زبان
1
0
1
دل کی دیوانہ طبیعت کو مُصیبت نہ بنا تُجھ سے یارانہ ہے، یارانہ مُحبّت نہ بنا میں تُجھے دل کی سُناتا ہوں مُجھے تُو دل کی اس سہُولت کو مری جان اذیّت نہ بنا ہم کو لے دے کے تعلُق ہی بچا ہے تیرا اسکو مشکُوک نہ کر باعثِ تُہمّت نہ بنا ایک دیوار نے رشتوں کا تقّدُس توڑا #اردو_زبان
1
3
4
بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہلِ محبت وفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں #اردو_زبان
0
2
2
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالب کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے #اردو_زبان
0
0
0
غیر پھرتا ہے لیے یوں ترے خط کو کہ اگر کوئی پوچھے کہ یہ کیا ہے تو چھپائے نہ بنے اس نزاکت کا برا ہو وہ بھلے ہیں تو کیا ہاتھ آویں تو انہیں ہاتھ لگائے نہ بنے کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہے پردہ چھوڑا ہے وہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے #اردو_زبان
1
0
0
نکتہ چیں ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبہء دل اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے کھیل سمجھا ہے کہیں چھوڑ نہ دے بھول نہ جائے کاش یوں بھی ہو کہ بن میرے ستائے نہ بنے #اردو_زبان
1
1
1
بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہلِ محبت وفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں #اردو_زبان
0
2
2
تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گا اشک آنکھوں میں چھپاؤں گا چلا جاؤں گا اپنی دہلیز پہ کچھ دیر پڑا رہنے دے جیسے ہی ہوش میں آؤں گا چلا جاؤں گا خواب لینے کوئی آئے کہ نہ آئے کوئی میں تو آواز لگاؤں گا چلا جاؤں گا اس جزیرے میں زیادہ نہیں رہنا اب تو #اردو_زبان
1
3
5
دھیان رکھنا ہر ایک آہٹ پر شاید اُبھرے صدا کہیں اُس کی ہِجر کی رُت عذاب ہے محسنؔ عادتیں سب بدل گئیں اُس کی...! #اردو_زبان
0
0
0
جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی منیرؔ غم سے پتھر ہو گیا لیکن کبھی رویا نہیں #اردو_زبان
0
4
3
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھے شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو #اردو_زبان
0
0
0
یہ تیرے خط تری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال متاع جاں ہیں ترے قول اور قسم کی طرح گذشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح #اردو_زبان
0
0
0
صُورت کے آئینے میں دِل پامال دیکھ اُلفت کی واردات کا حُسنِ مِــثال دیکھ جَب اُس کا نَام آئے کِسی کی زُبان پر اُس وقت غور سے مرے چِہرے کا حَال دیکھ #اردو_زبان
0
0
0
وہ آئیں گے تو کھلیں گے نشاط وصل کے پھول شب فراق میں ان کی سخاوتوں کو نہ بھول بجھائیں پیار محبت کے شبنمستاں سے نہ بیٹھ جائے گل جاں پہ نفرتوں کی یہ دھول بھری بہار میں جیسے پھوار پڑتی ہے کچھ اس طرح مرے دل پر ہے شاعری کا نزول #اردو_زبان
0
0
0