بنت گل Profile Banner
بنت گل Profile
بنت گل

@BanaamQ

Followers
5,181
Following
2,132
Media
222
Statuses
1,833

ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا

Lahore, Pakistan
Joined November 2021
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
Pinned Tweet
@BanaamQ
بنت گل
2 years
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کررہے ہیں، اللہ اُس سے غافل ہے۔وہ تو ان لوگوں کو اُس دن تک کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ ﴿سورۃ ابراہیم، ۴۲﴾
12
23
108
@BanaamQ
بنت گل
2 years
چپ رہے تو ظالم کو فرصت ستم ہوگی ہم قلم اٹھائیں گے ہم زبان کھولیں گے اہل ہفت کشور کو آج تک کی مہلت ہے کل زمین الٹے گی تخت و تاج ڈولیں گے #اردو_زبان
3
3
44
@BanaamQ
بنت گل
3 years
سبب ہر ایک مجھ سے پوچھتا ہے میرے رونے کا الٰہی ساری دنیا کو میں کیونکر راز داں کر لوں #اردو_زبان
Tweet media one
1
9
25
@BanaamQ
بنت گل
2 years
زندگی کس طرح بسر ہوگی دل نہیں لگ رہا محبت میں جون ایلیا #اردو_زبان
1
12
25
@BanaamQ
بنت گل
3 years
ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے کتنا سنبھل کے دیکھا نئی اور انجانی رہگزاروں پہ چل کے دیکھا ہزار رستہ بدل کے دیکھا مگر مری جاں!! ہر ایک رستہ تمہاری جانب پلٹ گیا ہے تمام نقشہ اُلٹ گیا اور اس سفر میں وجود زخموں سے اَٹ گیا ہے #اردو_زبان
Tweet media one
3
7
27
@BanaamQ
بنت گل
2 years
کیا کیا روگ لگے ہیں دل کو کیا کیا ان کے بھید ہم سب کو سمجھانے والے کون ہمیں سمجھائے #اردو_زبان
0
11
25
@BanaamQ
بنت گل
3 years
اپنی والدہ کے لیے۔ کیونکہ میرا کوئی دوست نہیں سوائے میری ماں کے۔ میری ماں جو ایک نظر میں میرے ان کہے لفظوں کو جان لیتی ہے۔ جس کی آنکھوں میں دیکھوں تو بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔ ------ کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میں یہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے #اردو_زبان
2
9
21
@BanaamQ
بنت گل
3 years
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا #اردو_زبان
4
11
22
@BanaamQ
بنت گل
3 years
آرزو ہے کہ تو یہاں آئے اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں ناصر کاظمی #اردو_زبان
Tweet media one
1
11
21
@BanaamQ
بنت گل
2 years
اتنا آسان کہاں ہوتا ہے گزرے ماضی کے نقش مٹانا بیتے لمحے آواز دیتے رہتے ہیں چاہوں بھی تو لوٹ نہیں سکتے در و بام بھی اور موسم بھی روح کو چھلنی کیے جاتے ہیں انسان اتنا تنہا بھی نہ ہوئے کبھی سکھ دکھ بانٹنے کو جب نہ ہوئے کوئی بنت گل #اردو_زبان
Tweet media one
1
2
19
@BanaamQ
بنت گل
2 years
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والا وہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے وہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا احمد فراز #اردو_زبان
3
13
23
@BanaamQ
بنت گل
2 years
زیست سے تنگ ہو اے داغؔ تو جیتے کیوں ہو جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں داغ دہلوی #اردو_زبان
0
10
20
@BanaamQ
بنت گل
3 years
السلام علیکم صبح بخیر صبح آتی ہے مسرت کے پیامات لئے زندگانی کے مہکتے ہوئے نغمات لئے سوچتا ہوں نئے ماحول میں کیا بات ہوئی مدتوں بعد سحر آئی تو کیوں رات ہوئی پیار کے شہر میں نفرت کی ہوائیں کیوں ہیں ہر طرف بغض و عداوت کی صدائیں کیوں ہیں #اردو_زبان
7
6
18
@BanaamQ
بنت گل
3 years
زندگی ہے تو کوئی بات نہیں ہے اے دوست زندگی ہے تو بدل جائیں گے یہ لیل و نہار یہ شب و روز، مہ و سال گزر جائیں گے ہم سے بے مہر زمانے کی نظر کے اطوار آج بگڑے ہیں تو اک روز سنور جائیں گے فاصلوں، مرحلوں راہوں کی جدائی کیا ہے دل ملے ہیں تو نگاہوں کی جدائی کیا ہے صوفی تبسم #اردو_زبان
2
10
21
@BanaamQ
بنت گل
3 years
السلام علیکم اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں سجدہ ریز ہوں۔اور شکر گزاروں میں شامل ہوں۔۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو نیک ہدایت عطا کرے۔ آمین
Tweet media one
6
2
22
@BanaamQ
بنت گل
2 years
وہ اشک بن کر میری چشم تر میں رہتا ہے عجیب شخص ہے پانی کے گھر میں رہتا ہے #اردو_زبان
Tweet media one
1
8
19
@BanaamQ
بنت گل
2 years
السلام علیکم۔ جمعہ کا بابرکت دن مبارک۔ درود پاک کا کثرت سے ورد کرتے رہیں۔ اللہ تعالٰی ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔۔ آمین جھوٹی قسمیں مت کھایا کریں۔۔ عہد کریں تو پورا کریں ۔۔
Tweet media one
3
1
20
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کسی کی آنکھ میں خود کو تلاش کرنا ہے پھر اس کے بعد ہمیں آئنوں سے ڈرنا ہے فلک کی بند گلی کے فقیر ہیں تارے! کہ گھوم پھر کے یہیں سے انہیں گزرنا ہے جو زندگی تھی مری جان! تیرے ساتھ گئی بس اب تو عمر کے نقشے میں وقت بھرنا ہے امجد اسلام امجد #اپنی_زبان_اردو
Tweet media one
0
5
12
@BanaamQ
بنت گل
3 years
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہے ایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے گھر کی وحشت سے لرزتا ہوں مگر جانے کیوں شام ہوتی ہے تو گھر جانے کو جی چاہتا ہے ڈوب جاؤں تو کوئی موج نشاں تک نہ بتائے ایسی ندی میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے #اردو_زبان
1
14
20
@BanaamQ
بنت گل
2 years
بے قراری ہو مگر پھر بھی قرار آ جائے وہ پلٹ کر بھی جو دیکھے تو بہار آ جائے گفتگو ایسی کرو دل کو قرار آ جائے جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے کیوں نظر آئے بھلا عکس محبت اس میں دل کے شیشے پہ اگر گرد و غبار آ جائے #اردو_زبان
Tweet media one
2
10
18
@BanaamQ
بنت گل
3 years
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے #اردو_زبان
1
13
20
@BanaamQ
بنت گل
3 years
بہر عیادت آئے وہ لیکن قضا کے ساتھ دم ہی نکل گیا مرا آواز پا کے ساتھ مومن خاں مومن #اردو_زبان
4
14
19
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہم #خوشبو کے سوداگر ہیں اور سودا سچا کرتے ہیں جو گاہک پھولوں جیسا ہو ہم بن داموں بک جاتے ہیں #اردو_زبان
3
5
18
@BanaamQ
بنت گل
2 years
آ کہ تجھ بن اس طرح اے دوست گھبراتا ہوں میں جیسے ہر شے میں کسی شے کی کمی پاتا ہوں میں ہائے ری مجبوریاں ترک محبت کے لیے مجھ کو سمجھاتے ہیں وہ اور ان کو سمجھاتا ہوں میں #اردو_زبان
Tweet media one
2
10
18
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کوئی رات یاد نہیں رہی کوئی شام پاس نہیں رہی کوئی دن اداس نہیں رہا تیرے عشق میں میرے دل کی ساری ریاضتیں کسی گہری دھند میں کھو گئیں #اردو_زبان
Tweet media one
4
10
19
@BanaamQ
بنت گل
2 years
کبھی سایہ ہے کبھی دھوپ مقدر میرا ہوتا رہتا ہے یوں ہی قرض برابر میرا #اردو_زبان
4
12
18
@BanaamQ
بنت گل
3 years
آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب خود فریبی ہی محبت کا صلہ ہو جیسے #اردو_زبان
1
5
17
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کھلتا کسی پہ کیوں کر میرے دل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے #اردو_زبان
Tweet media one
0
12
16
@BanaamQ
بنت گل
3 years
بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلوم جو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوئی فراق گورکھپوری #اردو_زبان
Tweet media one
1
18
16
@BanaamQ
بنت گل
2 years
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے 👇👇👇 #اردو_زبان
3
11
17
@BanaamQ
بنت گل
3 years
اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا اک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا #اردو_زبان
1
12
15
@BanaamQ
بنت گل
3 years
ایک اک پل میں اترتا رہا صدیوں کا عذاب ہجر کی رات گزاری ہے کہ محشر دیکھا مجھ سے مت پوچھ مری تشنہ لبی کے تیور ریت چمکی تو یہ سمجھو کہ سمندر دیکھا دکھ ہی ایسا تھا کہ محسنؔ ہوا گم سم ورنہ غم چھپا کر اسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا محسن نقوی #اردو_زبان
0
4
15
@BanaamQ
بنت گل
2 years
جب زیست کے مشکل لمحوں میں اپنے بھی کنارا کرتے اس وقت بھی ہم اے اہل جہاں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں #اردو_زبان
0
6
15
@BanaamQ
بنت گل
3 years
ایک شخص کے سلوک کی سب کو ملی سزا ساری محبتوں سے مکرنا پڑا مجھے #اردو_زبان
1
5
14
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہر چند سہارا ہے تیرے پیار کا مجھ کو رہتا ہے مگر ایک عجب ،خوف سا دل کو وہ خواب جو دیکھا نہ کبھی ،لے اڑا نیندیں وہ درد جو اٹھا نہ کبھی ،کھا گیا دل کو #اردو_زبان
2
6
13
@BanaamQ
بنت گل
3 years
وصل کے سلسلے تو کیا اب تو ہجر کے سلسلے ہیں بے معنی کوئی رشتہ ہی جب کسی سے نہیں دل کے سارے گلے ہیں بے معنی جون ایلیا #اردو_زبان
1
9
13
@BanaamQ
بنت گل
2 years
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئے مرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے کوئی ایسا اہل دل ہو کہ فسانۂ محبت میں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے مری آرزو کی دنیا دل ناتواں کی حسرت جسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پا کے روئے #اردو_زبان
1
4
13
@BanaamQ
بنت گل
3 years
تھے خواب ایک ہمارے بھی اور تمہارے بھی پر اپنا کھیل دکھاتے رہے ستارے بھی یہ زندگی ہے یہاں اس طرح ہی ہوتا ہے سبھی نے بوجھ سے لادے ہیں کچھ اتارے بھی سوال یہ ہے کہ آپس میں ہم ملیں کیسے ہمیشہ ساتھ تو چلتے ہیں دو کنارے بھی امجد اسلام امجد #اپنی_زبان_اردو
2
4
9
@BanaamQ
بنت گل
10 months
تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد اتنے چپ چاپ کہ رستے بھی رہیں گے لا علم چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد میں نے ایسے ہی گنہ تیری جدائی میں کئے جیسے طوفاں میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد #اردو_زبان
1
3
15
@BanaamQ
بنت گل
2 years
دل میں ہر چند آرزو تھی بہت کام تھوڑا تھا گفتگو تھی بہت کون ہے جس سے میں نہیں الجھا گو مری طبع صلح جو تھی بہت بڑھ گئی تجھ سے مل کے تنہائی روح جویائے ہم سبو تھی بہت اک تری ہی نگاہ میں نہ جچے شہر میں ورنہ آبرو تھی بہت #اردو_زبان
2
8
13
@BanaamQ
بنت گل
3 years
وہ تھے پہلو میں اور تھی چاندنی رات ہماری زندگی تھی بس وہی رات صوفی تبسم #اردو_زبان
0
9
14
@BanaamQ
بنت گل
3 years
خوشبو گئی نہ گھر سے ،نہ یادوں کی بےرخی ظالم کے سارے نقش بڑے پائیدار تھے #اردو_زبان
2
6
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
وہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہے کہ جس طرح کوئی لہجہ بدلتا جاتا ہے یہ آرزو تھی کہ ہم اس کے ساتھ ساتھ چلیں مگر وہ شخص تو رستہ بدلتا جاتا ہے
Tweet media one
2
3
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
خط میں کیا کیا لکھوں یاد آتی ہے ہر بات پہ بات یہی بہتر کہ اٹھا رکھوں ملاقات پہ بات رات کو کہتے ہیں کل بات کریں گے دن میں دن گزر جائے تو سمجھو کہ گئی رات پہ بات دوسروں کو بھی مزا سننے میں آئے باصرؔ اپنے آنسو کی نہیں کیجئے برسات پہ بات #اردو_زبان
1
8
14
@BanaamQ
بنت گل
1 year
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگی اک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے معین احسن جذبی #اردو_زبان
0
6
14
@BanaamQ
بنت گل
3 years
تیرگی کے گھنے حجابوں میں دور کے چاند جھلملاتے ہیں زندگی کی اداس راتوں میں بے وفا دوست یاد آتے ہیں عبدالحمید عدم #اردو_زبان
0
13
14
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ڈھونڈھتا ہوں جگہ جگہ سایہ کیا اندھیرا ہوا ترا سایہ ہو گیا جسم بھی ہوا آخر دیکھتا رہ گیا میرا سایہ اپنے سائے میں آپ بیٹھا ہوں دھوپ جنگل میں مر گیا سایہ سائے کو کون دے گیا ہے بدن جسم کو کون کر گیا سایہ کیا جدائی کا غم اے رہرو خود سے رکھتے ہیں ہم جدا سایہ #اردو_زبان
3
10
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے پاگل کی طرح پھر خیالوں میں ترے قرب کی خوشبو جاگی پھر برسنے لگی آنکھیں مری بادل کی طرح بے وفاؤں سے وفا کر کے گزاری ہے حیات میں برستا رہا ویرانوں میں بادل کی طرح #اردو_زبان
1
8
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے تم بھی اک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتے عکس پانی میں محبت کے اتارے ہوتے ہم جو بیٹھے ہوئے دریا کے کنارے ہوتے جو مہ و سال گزارے ہیں بچھڑ کر ہم نے وہ مہ و سال اگر ساتھ گزارے ہوتے عدیم ہاشمی #اردو_زبان
0
11
13
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کبھی تمنا کے راستے پر نکل پڑو تو خیال رکھنا ہوائیں، بادل، فضائیں ،موسم ،خیال، چہرے بدل بدل کر تمہیں ملیں گے تو لمحہ لمحہ بدلتے رنگوں کے شوخ دھوکے میں نہ آ جانا فرحت عباس شاہ #اردو_زبان
Tweet media one
0
6
12
@BanaamQ
بنت گل
3 years
آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں نصیحت احباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں جاتا فانی بدایونی #اردو_زبان
2
11
13
@BanaamQ
بنت گل
1 year
رات بھی نیند بھی کہانی بھی ہائے کیا چیز ہے جوانی بھی ایک پیغام زندگانی بھی عاشقی مرگ ناگہانی بھی اس ادا کا تری جواب نہیں مہربانی بھی سرگرانی بھی دل کو اپنے بھی غم تھے دنیا میں کچھ بلائیں تھیں آسمانی بھی دل کو شعلوں سے کرتی ہے سیراب زندگی آگ بھی ہے پانی بھی #اردو_زبان 👇👇👇
1
1
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
اے دوست راہ زیست میں چل احتیاط سے گرتے ہوؤں کو یاں کوئی تھامتا نہیں #اردو_زبان
0
9
13
@BanaamQ
بنت گل
2 years
یاد آتا ہے روز و شب کوئی ہم سے روٹھا ہے بے سبب کوئی لب جو چھاؤں میں درختوں کی وہ ملاقات تھی عجب کوئی جب تجھے پہلی بار دیکھا تھا وہ بھی تھا موسم طرب کوئی کچھ خبر لے کہ تیری محفل سے دور بیٹھا ہے جاں بہ لب کوئی نہ غم زندگی نہ درد فراق دل میں یوں ہی سی ہے طلب کوئی #اردو_زبان
4
5
12
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کیسے رشتوں کو سمیٹیں یہ بکھرتے ہوئے لوگ ٹوٹ جاتے ہیں یہی فیصلہ کرتے ہوئے لوگ کتنے چہروں پہ سر بزم کریں گے تنقید آئنہ دیکھ کے تنہائی میں ڈرتے ہوئے لوگ تم تو بے وجہ پریشان ہوئے ہو طارقؔ یوں ہی پیش آتے ہیں وعدوں سے مکرتے ہوئے لوگ #اردو_زبان
3
7
13
@BanaamQ
بنت گل
3 years
نیند آتی نہیں جس رات تجھے اے دل زار شاید اس رات کوئی جاگ رہا ہوتا ہے یوں ہے وحشت کدۂ دل میں تری یاد اے دوست جیسے صحرا میں کوئی پھول کھلا ہوتا ہے روح شاعر سے ابھرتا ہے سرود ابدی عین اس وقت کہ دل ڈوب رہا ہوتا ہے رئیس امروہوی #اردو_زبان
2
14
13
@BanaamQ
بنت گل
1 year
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوں ستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں تم نہ آؤ گے تو مرنے کی ہیں سو تدبیریں موت کچھ تم تو نہیں ہو کہ بلا بھی نہ سکوں #اردو_زبان
0
6
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
منزلیں ایک سی آوارگیاں ایک سی ہیں مختلف ہو کے بھی سب زندگیاں ایک سی ہیں یہ الگ بات کہ احساس جدا ہوں ورنہ راحتیں ایک سی افسردگیاں ایک سی ہیں #اردو_زبان
Tweet media one
0
4
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
دعا کو ہات اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں کے ہوتے ہوئے #اردو_زبان
Tweet media one
1
2
13
@BanaamQ
بنت گل
1 year
زندگی ہے کہیں، یہ پتہ تو چلے ہر طرف ہے گھٹن، کچھ ہوا تو چلے یہ اندھیرے ابھی مات کھا جائیں گے لے کے پلکوں پہ کوئی دیا تو چلے جو سزا آپ نے دی ،مناسب مگر ہم گناہ گار کیوں ہیں پتہ تو چلے #اردو_زبان
3
6
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
سفر میرا اگرچہ منزل اور انجام کی خوشیوں سے عاری تھا مگر چلنا مقدر تھا کہ میرے اور اس کے درمیاں جو مختصر سا فاصلہ تھا وہ نہ مٹتا تھا مجھے اس کے تعاقب میں نہ جانے کتنے صدیوں سے برس بیتے #اردو_زبان
2
4
12
@BanaamQ
بنت گل
3 years
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر محسن نقوی #اردو_زبان
2
6
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
بہاریں لے کے آئے تھے جہاں تم وہ گھر سنسان جنگل ہو گئے ہیں یہاں تک بڑھ گئے آلام ہستی کہ دل کے حوصلے شل ہو گئے ہیں کہاں تک تاب لائے ناتواں دل کہ صدمے اب مسلسل ہو گئے ہیں جنہیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصرؔ وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ہیں ناصر کاظمی #اردو_زبان
1
6
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
سینے کی آگ آتش محشر ہو جس طرح یوں موجزن ہے غم کہ سمندر ہو جس طرح اڑتے ہوئے غبار میں آنکھوں کا دشت بھی کچھ یوں لگا کہ خشک سمندر ہو جس طرح ویرانیوں کا کس سے گلا کیجیے کہ دل اتنا اداس ہے کہ لٹا گھر ہو جس طرح #اردو_زبان
1
4
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
بخت کے تخت سے یکلخت اتارا ہوا شخص تُو نے دیکھا ہے کبھی جیت کے ہارا ہوا شخص ہم تو مقتل میں بھی آتے ہیں بصد شوق و نیاز جیسے آتا ہے مح��ت سے پکارا ہوا شخص کب کسی قرب کی جنت کا تمنائی ہے یہ ترے ہجر کے دوزخ سے گزارا ہوا شخص #اردو_زبان
2
8
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہمیں جو یاد مدینے کا لالہ زار آیا تصورات کی دنیا پہ اک نکھار آیا کبھی جو گنبد خضرا کی یاد آئی ہے بڑا سکون ملا ہے بڑا قرار آیا یقین کر کہ محمد کے آستانے پر جو بد نصیب گیا ہے وہ کامگار آیا ہزار شمس و قمر راہ شوق سے گزرے خیال‌ حسن محمدؐ جو بار بار آیا #اردو_زبان
1
3
12
@BanaamQ
بنت گل
3 years
لکھا ہے میرا نام سمندر پہ ہوا نے دونوں کے مقدر میں سکوں ہے نہ وفا #اردو_زبان
Tweet media one
2
6
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
#قوم_کا_ہیرو_ارشد_شریف نہ جھکا نہ بکا۔ سچ کی آواز محب وطن ارشد شریف اللہ تعالی ظالموں سے حساب ضرور لے گا۔ انشاءاللہ اللہ تعالٰی آپ کے درجات بلند کرے آمین
Tweet media one
3
4
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر یہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے #اردو_زبان
3
5
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
ہونا تو وہی ہے جو مقدر میں لکھا ہے لیکن وہ مرے خواب،مرےخواب،مرے خواب #اردو_زبان
1
4
10
@BanaamQ
بنت گل
3 years
ہم رہے پر نہیں رہے آباد یاد کے گھر نہیں رہے آباد کتنی آنکھیں ہوئیں ہلاک نظر کتنے منظر نہیں رہے آباد ہم کہ اے دل سخن تھے سر تا پا ہم لبوں پر نہیں رہے آباد شہر دل میں عجب محلے تھے ان میں اکثر نہیں رہے آباد جانے کیا واقعہ ہوا کیوں لوگ اپنے اندر نہیں رہے آباد #اردو_زبان
0
8
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال ایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے بوئے گل آئے نہ آئے مگر عشاق کے بیچ اتنی وحشت ہے کہ دیوار قفس ٹوٹتی ہے آرزوؤں کا ہجوم اور یہ ڈھلتی ہوئی عمر سانس اکھڑتی ہے نہ زنجیر ہوس ٹوٹتی ہے #اردو_زبان
1
7
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی #اردو_زبان
1
6
7
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہجر کی رات چھوڑ جاتی ہے نت نئی بات چھوڑ جاتی ہے عشق چلتا ہے تا ابد لیکن زندگی ساتھ چھوڑ جاتی ہے دل بیابانی ساتھ رکھتا ہے آنکھ برسات چھوڑ جاتی ہے ہجر کا کوئی نا کوئی پہلو ہر ملاقات چھوڑ جاتی ہے #اردو_زبان
Tweet media one
1
7
12
@BanaamQ
بنت گل
1 year
ماں۔۔ تیرے بغیر زندگی نہیں۔۔۔
Tweet media one
0
1
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
دیا نہ جائے تو حق چھیننا بھی جائز ہے صداقتوں کی ہتک ہے طلب کیے جانا .................. #اردو_زبان
0
5
12
@BanaamQ
بنت گل
2 years
دیار نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو وہ خواب دیکھے تو دیکھے مرے حوالے سے مرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو افتخار عارف #اردو_زبان
2
6
9
@BanaamQ
بنت گل
11 months
اپنے کو تلاش کر رہا ہوں اپنی ہی طلب سے ڈر رہا ہوں تم لوگ ہو آندھیوں کی زد میں میں قحط ہوا سے مر رہا ہوں خود اپنے ہی قلب خونچکاں میں خنجر کی طرح اتر رہا ہوں اے شہر خیال کے مسافر کیا میں ترا ہم سفر رہا ہوں فریاد کہ زیر سایہ گل میں زہر‌ خزاں سے مر رہا ہوں #اردو_زبان
0
3
10
@BanaamQ
بنت گل
3 years
click of the day..😁
Tweet media one
1
1
11
@BanaamQ
بنت گل
3 years
میرے پاس سے گزر کر میرا حال تک نہ پوچھا میں یہ کیسے مان جاؤں کہ وہ دور جا کے روئے #اردو_زبان
2
5
9
@BanaamQ
بنت گل
3 years
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا #اردو_زبان
0
10
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
سبھی انداز حسن پیارے ہیں ہم مگر سادگی کے مارے ہیں #اردو_زبان
1
7
8
@BanaamQ
بنت گل
2 years
فصل گل آئی پھر اک بار اسیران وفا اپنے ہی غم کے سمندر میں نہانے نکلے #اردو_زبان
1
5
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
کب میرا نشیمن اہل چمن گلشن میں گوارا کرتے ہیں غنچے اپنی آوازوں میں بجلی کو پکارا کرتے ہیں اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں جاتی ہوئی میت دیکھ کے بھی واللہ تم اٹھ کے آ نہ سکے دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں
3
2
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
#خوشبو گئی نہ گھر سے نہ یادوں کی بے رخی ظالم کے سارے نقش بڑے پائیدار تھے #اردو_زبان
0
4
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ہوا ہے تجھ سے بچھڑنے کے بعد یہ معلوم کہ تو نہیں تھا ترے ساتھ ایک دنیا تھی #اردو_زبان
0
7
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
ضبط اپنا شعار تھا نہ رہا دل پہ کچھ اختیار تھا نہ رہا دل مرحوم کو خدا بخشے ایک ہی غم گسار تھا نہ رہا موت کا انتظار باقی ہے آپ کا انتظار تھا نہ رہا مہرباں یہ مزار فانیؔ ہے آپ کا جاں نثار تھا نہ رہا فانی بدایونی #اردو_زبان
2
8
9
@BanaamQ
بنت گل
2 years
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لیے اب یہی ترک تعلق کے بہانے مانگے اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے لٹ بھی چکے اور محبت وہی انداز پرانے مانگے احمد فراز #اردو_زبان
0
10
10
@BanaamQ
بنت گل
10 months
وقت رخصت آ گیا دل پھر بھی گھبرایا نہیں اس کو ہم کیا کھوئیں گے جس کو کبھی پایا نہیں پروین شاکر #اردو_زبان
1
2
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
تم جفا پر بھی تو نہیں قائم ہم وفا عمر بھر کریں کیوں کر #اردو_زبان
1
2
10
@BanaamQ
بنت گل
3 years
کیا کہوں تجھ سے محبت وہ بلا ہے ہمدم مجھ کو عبرت نہ ہوئی غیر کے مر جانے سے #اردو_زبان
1
8
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
عجیب الجھن میں تو نے ڈالا مجھے بھی اے گردش زمانہ سکون ملتا نہیں قفس میں نہ راس آتا ہے آشیانہ #اردو_زبان
0
9
9
@BanaamQ
بنت گل
2 years
کسی کی آنکھ جو پرنم نہیں ہے نہ یہ سمجھو کہ اس کو غم نہی ہے #اردو_زبان
0
8
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
پرسش غم کا شکریہ کیا تجھے آگہی نہیں تیرے بغیر زندگی درد ہے زندگی نہیں دور تھا اک گزر چکا نشہ تھا اک اتر چکا اب وہ مقام ہے جہاں شکوۂ بے رخی نہیں عرصۂ فرقت و فراق ایسا طویل تو نہ تھا بھول رہے ہو تم مجھے میں کوئی اجنبی نہیں احسان دانش #اردو_زبان
3
5
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
مرا پیمبر عظیم تر ہے کمالِ خلاق ذات اُس کی جمالِ ہستی حیات اُس کی بشر نہیں عظمتِ بشر ہے مرا پیمبر عظیم تر ہے وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ وہ خود ہی قانون خود حوالہ وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری #اردو_زبان
1
4
11
@BanaamQ
بنت گل
2 years
یہ آج آئے ہیں کس اجنبی سے دیس میں ہم تڑپ گئی ہے نظر چشم آشنا کے لئے صوفی تبسم #اردو_زبان
0
4
10
@BanaamQ
بنت گل
3 years
زندگی میں محبتوں کے سوا سب مفادات کا معاملہ ہے عشق ہے، شاعر ی ہے یا غم ہے یہ مری ذات کا معاملہ ہے آنکھ کی رُت کا مجھ سے مت پوچھو یہ تو برسات کا معاملہ ہے دل کے پہلے قدم سے آخری تک اک تری ذات کا معاملہ ہے میری تقدیر اور تری قسمت اتفاقات کا معاملہ ہے فرحت عباس #اردو_زبان
0
3
10
@BanaamQ
بنت گل
1 year
مخلص یا دھوکے باز
1
4
10
@BanaamQ
بنت گل
2 years
غم ہر اک آنکھ کو چھلکائے ضروری تو نہیں ابر اٹھے اور برس جائے ضروری تو نہیں راہبر راہ مسافر کو دکھا دیتا ہے وہی منزل پہ پہنچ جائے ضروری تو نہیں غنچے مرجھاتے ہیں اور شاخ سے گر جاتے ہیں ہر کلی پھول ہی بن جائے ضروری تو نہیں #اردو_زبان
4
9
9
@BanaamQ
بنت گل
3 years
درد سے کچھ عجب احوال تھا دل کا کل رات جیسے رونے کی کہیں دور سے آواز آئے دل میں آباد امیدیں ہیں مگر کیسے نہ پوچھ دن ڈھلے جیسے درختوں کے ہوں لمبے سائے ہم کو اک عمر نہ جینے کا سلیقہ آیا ہم نے اک عمر تمناؤں کے دھوکے کھائے #اردو_زبان
0
6
9