AwamiWeb Profile Banner
Awami Web Profile
Awami Web

@AwamiWeb

Followers
8K
Following
34K
Media
3K
Statuses
17K

Official Twitter Profile of https://t.co/KC0bDYogc5 Website/Blog

Pakistan
Joined September 2010
Don't wanna be here? Send us removal request.
@AwamiWeb
Awami Web
7 hours
اس شخص کو علم نہیں تھا کہ میں اس وقت لائیو آن ایئر ہوں۔ وفاقی وزیر نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
7 hours
معاملے کی سنگینی اور سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں کے بعد احسن اقبال نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے حقیقت واضح کی۔ انہوں نے بتایا کہ: لائیو نشریات کے دوران مختصر خلل اس وقت پیش آیا جب قریب موجود ایک شخص کسی دوسری بحث میں مصروف تھا۔
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
7 hours
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے لائیو انٹرویو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وضاحت جاری کر دی ہے۔ گزشتہ شب انٹرویو کے دوران احسن اقبال اس وقت اچانک آف ایئر ہو گئے تھے جب ان کا ویڈیو لنک منقطع ہو گیا۔ #AhsanIqbal
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
14 days
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اگلے ماہ دو روزہ دورۂ آزاد کشمیر کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آزاد کشمیر قیادت، بالخصوص شاہ غلام قادر، کی دعوت پر کیا گیا ہے۔ دورے کا مقصد آزاد کشمیر میں پارٹی معاملات کا جائزہ لینا اور کارکنان سے ملاقات کرنا ہے۔
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
15 days
بانی پی ٹی آئی کی بہن، علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ واٹر کینن جیسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہیں اور اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں۔ #رہائی_کا_واحد_راستہ_مزاحمت
0
1
0
@AwamiWeb
Awami Web
15 days
سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ #FaizHameed
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
16 days
کراچی میں اربوں روپے کے سیف سٹی منصوبے اور ہزاروں کیمروں کی تنصیب کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ رواں برس نومبر تک شہر سے 2000 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہو چکی ہیں،
0
0
1
@AwamiWeb
Awami Web
18 days
گرفتار ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ Ai Image
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
18 days
دہرے قتل کا یہ مقدمہ بلدیہ ٹاؤن تھانے میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق، مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور انتہائی شاطرانہ انداز میں فرضی نام استعمال کر رہا تھا۔
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
18 days
ایس ایس پی کیماڑی، امجد شیخ کے مطابق، ملزم کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر 'تلاش ڈیوائس' کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔ ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش کی بناء پر مقتولین سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
18 days
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 22 سال قبل باپ بیٹے کے دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ #Karachi
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
19 days
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان ستاروں، خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے منگنی کر کے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
20 days
اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، اور یہ 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
20 days
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 198 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
1
1
1
@AwamiWeb
Awami Web
21 days
بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔ کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔ اے آئی امیج
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
21 days
شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
22 days
Official Schedule Notification: The opening ceremony for the 35th National Games in Karachi will begin at 2:30 PM on December 6. Seating arrangements will commence at 3:00 PM. Minister @TeamChiefSardar encourages wide participation. #SMbuxkhanmaharforsindhsports
@TeamChiefSardar
Sardar Muhammad Bux Khan Mahar
22 days
Karachi, history calls! Sindh hosts the National Games 2025 Grand Opening Dec 6 at National Stadium, Will be inaugurated by Chairman Bilawal Bhutto. 2:30PM Ceremony | 6PM Musical Night. Reg FREE https://t.co/zJo029zvu9 #NationalGames2025 #BilawalBhuttoZardari #SardarMohdBuxMahar
0
2
3
@AwamiWeb
Awami Web
22 days
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مین ہول پر ڈھکن موجود نہیں تھا، جو اس حادثے کا بنیادی سبب بنا۔ علاقہ مکینوں نے اس حادثے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
0
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
22 days
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ڈی، یونین کونسل 11 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک معصوم بچی کھلے مین ہول میں گر گئی۔ خوش قسمتی سے اہل محلہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بحفاظت مین ہول سے نکال لیا۔
1
0
0
@AwamiWeb
Awami Web
24 days
امر خان نے کہا کہ جو کام انتظامیہ نہ کرسکی، وہ ایک کچرا چننے والے لڑکے نے انجام دیا۔ اداکارہ و میزبان مشی خان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جائے وقوعہ پر غیر موجودگی پر اعتراض کیا
0
0
1